نیدر لینڈز نے روس پر متعدد سائبر حملے کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
نیدرلینڈز کا کہنا ہے کہ اس نے روس کی فوجی انٹیلی جینس سروس کے چار ارکان کو بقول اس کے ممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ کے ہیڈ کوارٹرز کے قریب جاسوسی کے آلات سمیت پکڑنے کے بعد انہیں ملک بدر کردیا۔
برطانیہ اور آسٹریلیا بھی روسیوں پر بدنیتی پر مبنی سائبر سرگرمیوں کا الزام لگاتے ہیں اور امریکہ کے 2016 کے صدارتی انتخاب میں اس کی مداخلت کا الزام ابھی تک بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ روس اس الزام کو مسترد کرتا ہے۔
وائس آف امریکہ کے پروگرام جہاں رنگ میں میزبان قمر عباس جعفری نے اسٹریٹیجک انیالیسز فورم کے سائبر اسپیس امور کے ایک ماہر سلمان جاوید سے گفتگو کی۔
سلمان جاوید کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ روس اس شعبے میں دوسرے ملکوں سے کہیں آگے ہے اور اس قسم کے حملے کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
سائبر اسپیس امور کے ماہر کا کہنا تھا کہ اگلی نسل کی جنگ سائبر اسپیس پر ہی لڑی جائے گی۔
انہوں نے اپنی گفتگو میں اس بارے میں تفصیل سے بتایا کہ مستقبل کی جنگیں کس نوعیت کی ہوں گی۔
تفصیلات جاننے کے لیے اس آڈیو لنک پر کلک کریں۔