رسائی کے لنکس

کرونا وائرس کا ڈیلٹا ویرینٹ ویکسین نہ لگوانے والوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے: عالمی ادارہ صحت


ڈائریکٹر عالمی ادارہ صحت جنرل ٹیڈروس ایڈہیم گیبریاسس (فائل فوٹو)
ڈائریکٹر عالمی ادارہ صحت جنرل ٹیڈروس ایڈہیم گیبریاسس (فائل فوٹو)

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہیم گیبریاسس کا کہنا ہے کہ ‘کووڈ 19’ کا سبب بننے والا کرونا وائرس کا ڈیلٹا ویرینٹ کرونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد اور ان ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں وبا کے باعث عائد کردہ پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے سوئٹزر لینڈ میں قائم ہیڈ کوارٹر میں جمعے کو بریفنگ کے دوران ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا ویرینٹ، کرونا وائرس کو سب سے تیزی سے پھیلانے والا ویرینٹ ہے۔ جس کی تشخیص 85 ممالک میں کی گئی ہے۔

ٹیڈروس کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر سے رپورٹ کیے جانے والے کیسز میں مسلسل آٹھویں ہفتے کمی دیکھی جا رہی ہے۔ تاہم کیسز میں کمی کی رفتار اب کم ہو رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افریقہ میں کرونا کیسز اور اموات میں لگ بھگ 40 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک نے وبا کے باعث عائد کردہ پابندیوں میں نرمی کی ہے، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں وائرس کی منتقلی میں اضافہ ہوا ہے۔

ٹیڈروس کے بقول زیادہ کیسز کا مطلب ہے کہ اسپتالوں، طبی عملے اور طبی نظام پر زیادہ دباؤ۔ جس کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہوتا ہے۔

بھارت میں کرونا کی صورتِ حال بہتر، بلیک فنگس کا خطرہ برقرار
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:19 0:00

ان کا مزید کہنا تھا کرونا وائرس کے ویرینٹس میں اضافہ متوقع تھا۔ کیونکہ ان کے بقول وائرسز اسی طرح نشونما پاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے پھیلاؤ پر قابو اس کی منتقلی کنٹرول کر کے کیا جا سکتا ہے۔ جس کے باعث لوگوں کے لیے یہ ضروری ہو جاتا ہے کہ وہ جلد از جلد ویکسین کروائیں۔

جنرل ٹیڈروس ایڈہیم گیبریاسس کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے وہ پچھلے سال ویکسینیشن پر اصرار کے علاوہ طبی عملے کی حفاظت پر زور دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے غریب ممالک میں ویکسین کی کمی ان کے بقول ‘دو دھاری وبا’ کے طور پر کام کر رہی ہے۔

ٹیڈروس کے بقول جن ممالک کے پاس ویکسین موجود ہے، وہ بتدریج بہتر ہو رہے ہیں اور وہ پابندیاں ختم کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جن ممالک کے پاس ویکسین کی کمی ہے، وہاں کیسز اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جو کہ اب حقیقت ہے۔

XS
SM
MD
LG