رسائی کے لنکس

جنرل ڈیمپسی چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مقرر، ایڈمرل ملن ستمبر میں ریٹائر ہوجائینگے

جنرل ڈیمپسی چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مقرر، ایڈمرل ملن ستمبر میں ریٹائر ہوجائینگے
جنرل ڈیمپسی چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مقرر، ایڈمرل ملن ستمبر میں ریٹائر ہوجائینگے

امریکی صدر براک اوباما نےچیف آف آرمی اسٹاف جنرل مارٹن ڈیمسی کو امریکی مسلح افواج کا نیا سربراہ مقرر کردیا ہے۔ جنرل ڈیمپسی ایڈمرل مائک ملن کی جگہ چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھالیں گے۔ ایڈمرل ملن اس سال ستمبر 30 کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں بروز پیر میموریل ڈے کو موقع پر صدر اوباما نے جنرل ڈیمپسی کے بارے میں تعریفی کلمات کہتے ہوئے کہا کہ جنرل ڈیمپسی اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ فوجی کامیابیاں اور سیاسی ترقی ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ جنرل ڈیمپسی 40 سال سے امریکی فوج میں پیشہ ورانہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ جنرل ڈیمپسی نے حال ہی میں چیف آف آرمی اسٹاف کا عہدہ سنبھالا تھا۔ باقائدہ اختیارات سنبھالنے سے پہلے امریکی سینیٹ کو انکی تقرری کی توثیق کر نا ہوگی۔

XS
SM
MD
LG