رسائی کے لنکس

سمندری طوفان ڈورین امریکی ساحلوں سے ٹکرا گیا


نارتھ کیرولائنا کے ساحلی علاقے میں ڈوریئن سے املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ پاور کمپنی کا ایک اہل کار متاثرہ علاقے میں بجلی بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ 6 ستمبر 2019
نارتھ کیرولائنا کے ساحلی علاقے میں ڈوریئن سے املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ پاور کمپنی کا ایک اہل کار متاثرہ علاقے میں بجلی بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ 6 ستمبر 2019

سمندری طوفان ڈورین جو جزائر بہامس میں تباہی مچانے کے بعد امریکہ کے ساحلی علاقوں کی طرف بڑھ رہا تھا، اس کی شدت میں کمی آ گئی ہے۔

جمعے کی صبح جب ڈورین نارتھ اور ساؤتھ کیرولائنا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا تو اس کی شدت کیٹیگری 4 سے گر کر کیٹیگری ون رہ گئی تھی۔

تاہم طوفانی ہواؤں سے ساحلی علاقوں تیز بارشیں ہو رہی ہیں اور جھکڑ چل رہے ہیں جس سے نارتھ اور ساؤتھ کیرولائنا کے ساحلی علاقوں کی سڑکیں زیر آب آ گئی ہیں اور کئی علاقوں میں سیلابوں کی صورت حال ہے۔

جمعے کی صبح جب ڈورین بحر اوقیانوس سے گزرتا ہوا، نارتھ کیرولائنا کے علاقے کیپ ہیٹریس سے ٹکرایا تو اس میں شامل ہواؤں کی رفتار 150 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

ڈورین سے ساحلی علاقوں میں سڑکیں اور آبادیاں سیلابی ریلوں کی زد میں ہیں۔ 6 ستمبر 2019
ڈورین سے ساحلی علاقوں میں سڑکیں اور آبادیاں سیلابی ریلوں کی زد میں ہیں۔ 6 ستمبر 2019

سمندری طوفانوں پر نظر رکھنے والے امریکہ کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ڈورین کا مرکز اگلے چند گھنٹوں کے دوران نارتھ کیرولائنا کے ساحلی علاقوں یا اس کے قریب سے گزرے گا۔

نیشنل ہیری کین سینٹر نے مزید کہا ہے کہ اس کے بعد ڈورین آج رات یا ہفتے کی صبح انتہائی جنوب مشرق میں واقع نیو انگلیڈ پہنچ جائے گا۔

نیشنل ہیری کین سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ ڈورین نارتھ کیرولائنا اور ورجینیا کے ساحلی علاقوں میں تباہی پھیلا سکتا ہے کیونکہ شدید بارشیں اور تیز ہوائیں اس کے ساتھ چل رہی ہیں جو زندگیوں اور املاک کے لیے خطرناک ہو سکتی ہیں۔

طوفانی جھکڑوں نے درختوں کو جڑوں سے اکھاڑ دیا ہے۔ 6 ستمبر 2019
طوفانی جھکڑوں نے درختوں کو جڑوں سے اکھاڑ دیا ہے۔ 6 ستمبر 2019

دوسری جانب بہامس میں، جہاں ڈورین زبردست تباہیاں پھیلانے کے بعد اب امریکہ کے ساحلی علاقوں میں پہنچ چکا ہے، لوگ اپنے روزمرہ کے معمولات کی طرف لوٹ رہے ہیں اور نقصانات سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بہامس میں ڈورین کیٹیگری فائیو کا طوفان تھا جسے انتہائی شدید تصور کیا جاتا ہے۔ بہامس میں ہلاک ہونے والوں کی تعدا بڑھ کر 30 ہو گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG