رسائی کے لنکس

یمن میں جنازے پر فضائی حملہ ، درجنوں ہلاک


یمن میں حملے میں تباہ ہونے والا وہ ہال جہاں جنازہ رکھا گیا تھا۔ فوٹو 8 اکتوبر 2016
یمن میں حملے میں تباہ ہونے والا وہ ہال جہاں جنازہ رکھا گیا تھا۔ فوٹو 8 اکتوبر 2016

اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک اعلی شخصیت کے جنازے پر فضائی حملے کے نتیجے میں 80 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ہوثی باغیوں کی حکومت کے وزیر داخلہ جلال الرویشان کے والد کے جنازے میں دو بم دھماکے ہوئے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا وزیر داخلہ محفوظ ہیں یا نہیں۔

باغیوں گروپ سے منسلک نیوز ایجنسی صبا نے بتا یا ہےکہ حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ اس حملے میں کم از کم پانچ سو لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں ہوثی حکومت کے فوجی اور سیکیورٹی عہدے دار بھی شامل ہیں۔

عینی شاہدین نے اس حملے کا الزام سعودی قیادت کے اتحاد پر لگایا ہے جو بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ صدر عبدالرب منصور ہادی کی مدد کررہا ہے۔ لیکن سعودی اتحاد کی جانب سے ابھی تک اس واقعہ پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔ اور کم ازکم ایک ایسی رپورٹ بھی موجود ہے جس میں اس حملے کا الزام خودکش بمباروں پر لگایا گیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے تباہ شدہ ہال میں مسخ شدہ نعشیں پڑی دیکھی ہیں۔

XS
SM
MD
LG