رسائی کے لنکس

ڈرون ڈلیوری سروس، نومبر میں 77 گاہکوں تک سامان پہنچایا گیا


ڈرون کے ذریعے ریاست نیوڈا میں صارف تک اس کا آرڈر پہنچایا جا رہا ہے۔
ڈرون کے ذریعے ریاست نیوڈا میں صارف تک اس کا آرڈر پہنچایا جا رہا ہے۔

ڈرون کے ذریعے ڈلیوری کا کام شروع کرنے کے بعد پہلے مہینے میں 77 گاہکوں تک کامیابی سے انہیں آرڈر کیا جانے والا سامان پہنچایا۔

امریکی ریاست نیوڈا میں قائم ایک نئی کمپنی نے کہا ہے کہ اسے ڈرون کے ذریعے تجارتي سامان لوگوں تک پہنچانے کے کام میں گلوگل اور ایمزان پر سبقت حاصل ہے۔

فلیرٹی نامی کمپنی ایک پرچون سامان بیچنے والے اسٹوروں کی ایک چین سیون الیون کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ اس نے ڈرون کے ذریعے 77 صارفین تک کامیابی سے ان کے آرڈرز پہنچائے ہیں۔

فلیرٹی نے چیف ایکزیکٹو میتھو سوینی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیون الیون کے ساتھ ہماری شراکت داری ہے اور ہم نے ڈرون کے ذریعے ڈلیوری کا کام شروع کرنے کے بعد پہلے مہینے میں 77 گاہکوں تک کامیابی سے انہیں آرڈر کیا جانے والا سامان پہنچایا۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے اور ڈرون کے ذریعے صارف کے دروازے تک فوری طور پر سامان پہنچانے کے مستقبل کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ڈرون کے ذریعے تمام ڈلیوریز نومبر کے مہینے میں ہفتے اور اتوار کے روز کی گئیں۔ گاہکوں تک پہنچائی جانے والی اشیاء میں کھانے پینے کی گرم اور ٹھنڈی چیزیں، اور کھلے عام ملنے والی دوائیں شامل تھیں۔

صارف ڈرون کے ذریعے چیزیں منگوانے کے لیے ایک ایپ استعمال کرتے ہیں۔ اس کے بعد ڈرون جی پی ایس کے ذریعے اپنا راستہ تلاش کرتا ہے ۔ مطلوبہ مقام پر پہنچنے کے بعد ڈرون پہلے اس جگہ کا چکر لگاتا ہے اور پھر آہستہ آہستہ سامان کا پیکٹ نیچے کر دیتا ہے جسے صارف اتار لیتا ہے۔

فلیرٹی کا کہنا ہے کہ صارف تک سامان پہنچانے میں اوسطاً دس منٹ لگتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ نئے سال میں اپنی ڈرون سروس میں توسیع دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس سے پہلے گوگل اپنے ڈرون کے ذریعے، وال مارٹ کے سامان کو اس کے صارف تک پہنچانے کا کامیاب تجربہ کر چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG