رسائی کے لنکس

پاکستان بھر میں 7.2 شدت کا زلزلہ


New Japanese Prime Minister Shinzo Abe (front C) and his cabinet ministers pose for a photo after their first cabinet meeting at Abe's official residence in Tokyo, December 26, 2012.
New Japanese Prime Minister Shinzo Abe (front C) and his cabinet ministers pose for a photo after their first cabinet meeting at Abe's official residence in Tokyo, December 26, 2012.

کراچی، لاہور، اسلام آباد اور کوئٹہ سمیت پاکستان بھر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 4ء7 تھی۔ تاہم اس ادارے نے زلزلے کی شدت کو بعد میں کم کرکے کہا ہے کہ شدت 7.2 تھی۔

پاکستانی وقت کے مطابق شب 1:23 منٹ پر آنے والے زلزلے کے جھٹکے ملک کے سب سے بڑے شہر اور معاشی مرکز کراچی سمیت اندرونِ سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب سمیت پاکستان بھر میں محسوس کیے گئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کامقام
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کامقام

پاکستان کے محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض نے ایک نجی پاکستانی ٹی وی چینل کو بتایا کہ مقامی ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3ء7ریکارڈ کی گئی اور ان کا دورانیہ 10 سے 12 سیکنڈ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ زلزلے کا مرکز بلوچستان کے علاقے خاران کے نزدیک تھا۔

تاہم امریکی جیولوجیکل سروے نے منگل کی شب پاکستان میں آنے والے زلزلے کی شدت 2ء7 بتائی ہے۔ یوایس جی ایس کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز بلوچستان کے شہر دالبندین سے 55 کلومیٹر دور تھا۔

سی این این کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے دبئی اور بھارت کے کئی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

محمد ریاض نے کہا کہ چونکہ زلزلہ کا مرکز زمین پر واقع تھا اس لیے تاحال کراچی اور پاکستان کے دیگر ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

محمد ریاض کا کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت کے پیشِ نظر مزید آفٹر شاکس بھی متوقع ہیں جن سے بلوچستان کے علاقے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق زلزلہ کی شدت سے کئی شہروں میں لوگ خوف کے عالم میں سڑکوں پر نکل آئے۔ زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر اور شمال مغربی صوبے میں 8 اکتوبر 2005 کو آنے والے 6ء7 شدت کے زلزلے سے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 80 ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ کئی شہر صفحہ ہستی سے مٹ گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG