رسائی کے لنکس

چلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے


چلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے
چلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے

چلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے اور ان کا مرکز گذشتہ سال فروری ہی میں آنے والے زلزلے کے مرکز کے قریب تھا۔

زلزلے کا پہلا جھٹکا جمعہ کے صبح محسوس کیا گیا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.8تھی اور اُس کے بعد 6.3 جب کے تیسرے زلزلے کی جھٹکے کی شدت 5.3تھی۔ امریکہ کے جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز چلی کے دوسرے بڑے شہر کونسیپکیون (Concepcion) کے قریب تھا۔

زلزلے کے بعد لوگ سڑکوں پر نکل آئے تاہم کسی کے زخمی ہونے کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے تاہم بعض علاقوں میں بجلی اور ٹیلی فون کا نظام متاثر ہو ا ہے ۔

گذشتہ سال 27 فروری کو آنے والے 8.8 شدت کے زلزلے سے بھی کونسیپکیون شدید متاثرہوا تھا۔ اس زلزلے سے 500 افراد ہلاک اور20لاکھ عمارتوں کو نقصان پہنچاتھا۔ چلی کے حکام کے مطابق2010 ء میں آنے والے زلزلے سے ملک میں ہونے والی تباہی کا تخمینہ تقریباً 30 ارب ڈالر ہے۔

XS
SM
MD
LG