رسائی کے لنکس

معاشی ایجنڈا، اوباما کا کینیا اور ایتھیوپیا کا دورہ


فائل
فائل

وہ جمعے کو کینیا پہنچیں گے، جو اُن کے والد کا آبائی وطن ہے۔ نیروبی میں وہ ’گلوبل انتریپرینیورشپ سمٹ‘ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ بعدازاں، وہ ایتھیوپیا کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی صدر ہوں گے

امریکی صدر براک اوباما جمعرات کے روز ایتھیوپیا اور کینیا کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں، ایسے میں جب اُنھوں نے افریقی سب صحارہ کے ساتھ امریکی معاشی تعلقات میں فروغ پر زور دیا ہے۔

وہ جمعے کو کینیا پہنچیں گے، جو اُن کے والد کا آبائی وطن ہے۔ نیروبی میں وہ ’گلوبل انتریپرینیورشپ سمٹ‘ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ بعدازاں، وہ ایتھیوپیا کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی صدر ہوں گے۔

انسانی حقوق کے گروپوں نے مسٹر اوباما کے دورہٴایتھیوپیا پر نکتہ چینی کی ہے، جس کا سبب ملک کی جانب سے سیاسی اختلاف رائے کو دبانا ہے۔

بدھ کی شام گئے، مسٹر اوباما نے وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک ضیافت کے دوران افریقہ کے ساتھ تجارت کے بارے میں بات کی، جس کا مقصد افریقہ کی ترقی اور مواقع سے متعلق قانون سازی پر دستخط کی خوشی منانا تھا۔

اُنھوں نے کہا کہ افریقہ کو لاحق چیلنجوں کے باوجود، افریقہ ترقی کی جانب قدم بڑھانے والا خطہ ہے، جہاں دنیا کے تیزی سے فروغ پاتی منڈیاں موجود ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ عالمی معاشی مواقع کے لحاظ سے، براعظم میں ترقی کےاگلے مرکز بننے کے تمام امکانات موجود ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ تجارتی ضابطوں کی مدد سے افریقہ میں بہتر حکمرانی، محنت کشوں کے حقوق اور حقوق انسانی کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
مسٹر اوباما نے گذشتہ ماہ ایک کلیدی تجارتی ادارے کو10 برسوں تک وسعت دینے کے قانون پر دستخط کیے، جس سے افریقہ کے ساتھ تجارت کو فروغ ملے گا۔ پندرہ سالوں کی اس کوشش کا یہ نتیجہ نکلا ہے کہ گذشتہ سال امریکہ افریقہ کے مابین تجارت 73 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جن اعداد میں امریکی برآمدات کا درجہ کچھ زیادہ ہے۔

XS
SM
MD
LG