الیکشن کمیشن نے مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے اقلیتی نشستوں کے لئے بھیجے گئے امیدوارں کے ناموں کی فہرست جار ی کر دی ہے۔ اقلیتی نشستوں کے لئے 19سیاسی جماعتوں کی جانب سے 83 نام الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیجے گئے تھے۔
کمیشن کا کہنا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں نے اقلیتی نشستوں کے لئے شخصی بنیاد پر نام کمیشن کو بھیجے تھے۔ ان تمام افراد کا تعلق ہندوٴ، عیسائی اور سکھ مت سمیت دیگر مذاہب سے ہے۔
سب سے زیادہ نام پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ارسال کئے گئے جن کی تعداد 12تھی۔ دوسرے نمبر پر جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف رہی جس نے 10,10نام ارسال کئے تھے۔
تیسرا نمبر مسلم لیگ ن کا تھا، جس نے 9نام کمیشن کو بھیجے۔ چوتھے نمبر پر سابق صدر پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ رہی، جس کی جانب سے پیش کئے گئے ناموں کی تعداد 8ہے۔
ان کے مقابلے میں عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل، پاکستان نیشنل مسلم لیگ، تحریک تحفظ پاکستان اور عوامی مسلم لیگ کی جانب سے ایک، ایک جبکہ جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے چھ نام ارسال کئے گئے۔
جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان نے 2 اور متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے پانچ نام کمیشن کو موصول ہوئے۔
پشتونخوا عوامی ملی پارٹی نے 2، پیپلز مسلم لیگ (پاکستان)نے 2، پاکستان مسلم لیگ نے 7اور، پاکستان مسلم لیگ (جے) نے 4 نام ارسال کئے تھے۔