مصر کی عدالت نے برطرف کیے گئے صدر محمد مرسی کی عمر قید کو ختم کرتے ہوئے اُن کے خلاف مقدمے کی دوبارہ سماعت کا حکم دیا ہے۔
اُنھیں فلسطینی گروپ حماس کے ساتھ رابطوں اور جاسوسی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ محمد مرسی کا تعلق اخوان المسلمین سے ہے اور اس جماعت کو مصر میں کالعدم قرار دیا گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے ایک اور مقدمے میں محمد مرسی کی سزائے موت کو ختم کر دیا گیا تھا۔
مصر میں عوامی مہم کے بعد 2011 میں ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں محمد مرسی صدر منتخب ہوئے تھے، تاہم اُن کے خلاف مظاہروں کے بعد 2013 کے وسط میں اُس وقت کے فوج کے سربرا عبدالفتح السیسی نے اُنھیں منصب سے ہٹا کر گرفتار کر لیا تھا۔
محمد مرسی جاسوسی کے ایک اور مقدمے میں اب بھی جیل میں ہیں۔