رسائی کے لنکس

کمال الغنزوری مصر کے نئے وزیراعظم : رپورٹ


کمال الغنزوری مصر کے نئے وزیراعظم : رپورٹ
کمال الغنزوری مصر کے نئے وزیراعظم : رپورٹ

مصر کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ملک کے فوجی حکمرانوں نے سابق وزیر اعظم کمال الغنزوری کو نیا وزیر اعظم مقرر کرتے ہوئے انھیں نئی حکومت بنانے کا کہنا ہے۔ اس سے قبل وزیر اعظم اعصام شراف کی کابینہ نے استعفیٰ دے دیا تھا۔

سرکاری اخبار الحرم کے مطابق الغنزوری سپریم کونسل آف دی آرمڈ فورسز کے سربراہ فیلڈ مارشل حسین تنتاوی سے ملاقات کے بعد یہ پیشکش قبول کرلی ہے۔

کمال الغنزوری سابق صدر حسنی مبارک کے دور میں 1996ء سے 1999ء تک وزیراعظم رہ چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG