مصر کے وزیر اعظم نے اپنی نئی کابینہ کا انتخاب کرلیا ہے جس میں خزانے اور خارجہ امور کے سابق وزراء بھی شامل ہیں۔
وزیر اعظم ہشام قندیل نے اپنی حکومت کے نئے وزراء کے ناموں کے اعلان سے ایک روز قبل بدھ کو وزیر خارجہ محمد کمال امر اور وزیر خزانہ ممتاز السعید سے ملاقات کی۔
نئے وزیر اعظم اس سے قبل زراعت کے وزیر کے طور پر کام کررہے تھے اور صدر محمد مرسی نے گذشتہ ہفتے انہیں وزیر اعظم نامزد کرنے کے بعد اپنی کابینہ تشکیل دینے کے لیے کہاتھا۔
انہوں نے کہاتھا کہ وہ اپنی کابینہ کے ارکان کا چناؤ ان کی قابلیت کی بنیاد پر کریں گے۔
انہوں نے 18 ماہ کے سیاسی انتشار کے بعداپنا عہدہ سنبھالا ہے ۔ اس عرصے میں منتخب صدر اور حکمران فوجی کونسل کے درمیان اختیارات حاصل کرنے کی رسہ کشی جاری رہی۔
فوجی کونسل نے سابق صدر حسنی مبارک کی اقتدار سے علیحدگی کے بعد حکومت سنبھالی تھی۔