رسائی کے لنکس

مصرمیں نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا


مصرمیں نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
مصرمیں نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

مصر میں تقریباً دوہفتوں کے مظاہروں کے بعد، جس میں مظاہرین نے اصلاحاتی عمل کی رفتار تیز کرنے پر زور دیا تھا، جمعرات کو ملک نئی کابینہ کے وزراء نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایالیا۔

نئی کابینہ کی حلف برداری پیر ہونا تھی جسے وزیراعظم اعصام شرف کی علالت کے باعث ملتوی کردیا گیاتھا۔

27 رکنی نئی کابینہ میں کم ازکم 14 نئے چہرے ہیں جن میں خارجہ اور مالیاتی امور کی وزارتیں بھی شامل ہیں۔

اصلاح پسند ، عبوری فوجی حکمرانوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ سابق صدر حسنی مبارک اور ان کی حکومت کے عہدے داروں کے خلاف بدعنوانی اور سیاسی بیداری کی تحریک کے دوران مظاہرین پرتشدد کرانے کے مقدمات چلانے کی کارروائی میں تیزی لائیں۔

کئی مظاہرین نے اپنے مطالبوں پر زور دینے کے لیے قاہرہ کے التحریر چوک میں کیمپ لگاکر ڈیرے بھی ڈالے۔

بدھ کو حکمران فوجی کونسل نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ کرائے جانے والے انتخابات کے مشاہدے کے لیے بین الاقوامی مبصرین کو ملک میں آنے کی اجازت نہیں دے گی۔

جنرل ممدوح شاہین نے کہا کہ مصر کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے غیر ملکی مبصرین پر پابندی لگانا ضروری ہے۔

انہوں نے قاہرہ میں نامہ نگاروں سے کہا کہ پالیمانی انتخابات رواں سال کے ا ختتام سے قبل ہوں گے اورفوج اس کی حتمی تاریخ کا اعلان 18 ستمبر کو کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات تین مرحلوں میں ہوں گے اور ہر مرحلے کے درمیان 15 دن کا وقفہ ہوگا۔

XS
SM
MD
LG