رسائی کے لنکس

مصر: مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپیں


مصر: مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپیں
مصر: مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپیں

مصر میں فوجی اقتدار کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

قاہرہ میں سینکڑوں مظاہرین نے جمعے کے روز سیکیورٹی فورسز پر آگ لگانے والے بم پھینکے اور پتھراؤ کیا۔ جب کہ سیکیورٹی فورسز نے جواباً ان پر پانی پھینکا اور ہوا میں گولیا ں چلائیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے بے چینی کی موجودہ فضا ایک سرگرم کارکن کی جانب سے ویب پر تصاویر شائع کرنے کے بعد پیدا ہوئی جن میں دکھایا گیاتھا کہ مظاہرہ کرنے والے ایک شخص کو فوجی حکام نے حراست میں لینے کے بعد مارا پیٹا تھا۔

ان تصاویر کی اشاعت کے بعد بہت سے افراد کابینہ کی عمارت کی جانب لپکے جہاں نومبر سے دھرنا جاری ہے۔ دھرنے میں شامل افراد مصر کے فوجی حکمرانوں سے یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ اقتدار فوری طورپر سویلین حکام کو سونپ دیں۔

جمعے کے روز ہونے والی جھڑپوں میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

تشدد کا یہ واقعہ ایک ایسے موقع پر ہوا ہے جب مصر کے عوام اس ہفتے کے دوسرے انتخابی مرحلے کے سرکاری نتائج کا انتظار کررہے ہیں۔ ان انتخابات میں بظاہر اسلام پسند جماعتیں نمایاں کامیابی حاصل کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

توقع کی جارہی ہے کہ انتخابی عہدے دار جمعے یا ہفتے کے روز حتمی نتائج کا اعلان کریں گے۔

XS
SM
MD
LG