رسائی کے لنکس

مصر میں 12 عسکریت پسند ہلاک


مصر کے ایک جنوب مغربی صحرائی قصبے میں لوگ اس مقام پر اکھٹے ہو رہے ہیں جہاں بم دھماکہ ہوا تھا۔ فائل فوٹو
مصر کے ایک جنوب مغربی صحرائی قصبے میں لوگ اس مقام پر اکھٹے ہو رہے ہیں جہاں بم دھماکہ ہوا تھا۔ فائل فوٹو

یہ واقعہ قاہرہ سے 175 کلومیٹر دور جنوب مغربی صحرائی علاقے میں اس جگہ پیش آیا جہاں پچھلے ہفتے پولیس پر ایک مہلک حملہ ہوا تھا۔

مصر کے سرکاری خبررساں ادارے مینا نے کہا ہے کہ حکومتی سیکیورٹی فورسز نے ملک کے مغربی صحرائی علاقے میں 12 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

جمعے کے روز کی گئی اس کارروائی میں کوئی پولیس اہل کار زخمی نہیں ہوا۔

مینا کی رپورٹ میں سیکیورٹی ذرائع کی شناخت خفیہ رکھتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے یہ کارروائی پچھلے ہفتے عسکریت پسندوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں کے در عمل میں کی۔

یہ واقعہ قاہرہ سے 175 کلومیٹر دور جنوب مغربی صحرائی علاقے میں اس جگہ پیش آیا جہاں پچھلے ہفتے پولیس پر ایک مہلک حملہ ہوا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پچھلے ہفتے قاہرہ سے 135 کلومیٹر جنوب مغربی صحرائی علاقے میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں 30 پولیس اہل کار ہلاک ہو گئے تھے۔

سیکیورٹی حکام کہنا ہے کہ پولیس اہل کار اس وقت عسکریت پسندوں کی گولیوں کے نشانے پر آ گئے تھے جب وہ حسم نامی گروپ کے ارکان کو تلاش کر رہے تھے جنہوں نے پچھلے سال کے دوران مصر میں متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی کیا تھا۔

فوج کے ہاتھوں ملک کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کا تختہ الٹے جانے کے بعد سے، جن کا تعلق اخوان المسلمون سے تھا، مصر میں اسلامی شورش میں اضافہ ہوا ہے۔

مصر میں اس سال اپریل میں قاہرہ میں دو خودکش حملے کے بعد سے، جن میں بہت سے مسیحی ہلاک ہو گئے تھے، ہنگامی صورت حال نافذ ہے۔

XS
SM
MD
LG