رسائی کے لنکس

ایتھوپیا: سرکاری افواج کی کارروائی میں 15 باغی ہلاک


ایتھوپیا: سرکاری افواج کی کارروائی میں 15 باغی ہلاک
ایتھوپیا: سرکاری افواج کی کارروائی میں 15 باغی ہلاک

ایتھوپیا کی حکومت نے کہا ہے کہ سرکاری افواج کی جانب سے ملک کے مشرقی علاقے میں کی گئی ایک کارروائی کے دوران 15 باغی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ حکام نے دو غیرملکی صحافیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

سرکاری ترجمان شائملیس کمال نے پیر کے روز صحافیوں کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے باغیوں کا تعلق 'اوگادین نیشنل لبریشن فرنٹ' نامی تنظیم سے تھا جنہیں سرکاری فوجی دستوں نے علاقے میں گزشتہ ہفتے کی گئی ایک کاروائی کے دوران ہلاک کیا۔ اوگادین نامی ایتھوپیا کا مشرقی علاقہ صومالیہ سے منسلک ہے۔

ترجمان کے مطابق حراست میں لیے گئے صحافیوں کا تعلق سویڈن سے ہے اور وہ حملے کے وقت باغیوں کے ہمراہ سفر کر رہے تھے۔ ترجمان کے بقول دونوں صحافی لڑائی میں معمولی زخمی ہوئے ہیں اور انہیں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

مقامی باغی گروپ 1984ء سے علاقے کی ایتھوپیا سے آزادی کے لیے لڑائی میں مصروف ہے۔

XS
SM
MD
LG