واشنگٹن —
’وائس آف امریکہ‘ کے ڈائریکٹر، ڈیوڈ اینسر نے تمام سننے والوں کو عیدالفطر کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔
سامعین و ناظرین کے نام اپنےپیغام میں، ڈیوڈ اینسر نے اس امید کا اظہار کیا کہ باہمی رابطوں کے فروغ کے اس دور میں ہم ایک دوسرے کے قریب آتے رہیں گے۔
اُنھوں نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں وائس آف امریکہ کے صحافیوں نے آپ کے لیے دنیا بھر سے خبریں اور رپورٹیں بھیجیں، جن میں بتایا گیا کہ ہر خطے کے مسلمانوں نے اس بابرکت مہینے کو کس طرح منایا۔
ڈیوڈ اینسر کا وڈیو پیغام سنئیے:
پیغام کا متن:
’’السلام علیکم۔
واشنگٹن میں وائس آف امریکہ کا ڈائرکٹر ڈیوڈ اینسر آپ سے مخاطب ہے۔۔
وائس آف امریکہ سے میں اور اپنے تمام کارکن ساتھیوں کی طرف مسلمان سامعین اور نا ظرین کو عید کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
رمضان کے مہینے میں ہمارے نمائندوں نے پوری دنیا سے جو خبریں اور رپورٹیں ارسال کیں، ان میں بالخصوص ایسی رپورٹیں شامل رہیں جن میں بتایا گیا تھا کہ مسلمانوں نے اس مقدس ماہ کو کس طرح منایا۔
ہمیں امید ہے کہ تجدیدِ تعلق اور باہمی روابط کے فروغ کے اس دور میں ان رپورٹوں کے ذریعے ہم ایک دوسرے کے مزید قریب آتے رہیں گے۔
وائس آف امریکہ بین الاقوامی نشریات میں آپ کی شمولیت کے لیے ہم تہہِ دل سے شکر گذار ہیں۔
السلام علیکم۔‘‘