رسائی کے لنکس

زیادہ تر مسلم ممالک میں عید الفطر منگل کو

A steam train enters Farringdon underground station in London. The train, an 1898-built steam engine known as Met Locomotive No 1, pulled carriages along part of the Hammersmith & City Line, as part of the celebrations to mark 150th anniversary of the world's oldest underground passenger railway.

دنیا بھر میں مسلمان عید الفطر منانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ سعودی عرب میں مذہبی عہدےداروں نےکہا ہےکہ چاند نظر آگیا ہے اور یہ کہ رمضان پیر کےر وز ختم ہو گیا ہے جب کہ منگل کو عید ہو گی ۔

مصر اور کئی دوسرے عرب ملکوں نے کہاہے کہ وہ بھی منگل سے عید کی تین روزہ تقریبات منانا شروع کریں گے ۔

انڈو نیشیا ، میں جو دنیا بھر میں مسلمان اکثریت کا سب سے بڑا ملک ہے ، علماء نے اعلان کیاہے کہ عید بدھ کو ہو گی ۔ جکارتہ میں مذہبی امور کی وزارت نے کہا کہ یہ فیصلہ ماہر فلکیا ت، مسلمان علماء اور دوسرے ماہرین کے مشوروں کے بعد کیا ہے جنہوں نے طے کیا کہ عید الفطر 31 اگست کو ہو گی ۔

لیبیا میں باغی جنگجوؤں نے پیر کی رات رمضان المبارک کا اختتام معمر قذافی کے آبائی قصبے سرت جانےو الی سڑک پر امن سے رہ کر گزارا ۔

مسٹر قذافی کے بعد کی پہلی عیدکے موقع ملک کو خوراک ، پانی اور بجلی کی قلت کاسامنا کرنا پڑرہاہے لیکن لیبیاکےعوام کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اس سال کی عید انتہائی قیمتی ہے کیونکہ وہ آزادیوں کا لطف اٹھا رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG