رسائی کے لنکس

2014ء: بالی وڈ کے لئے سیکوئل فلموں کا سال


سال 2013ء میں تو بہت سے سیکوئل بنے؛ نئے سال 2014ء میں بھی کئے سیکوئلز ریلیز کے لئے لائن لگائے کھڑے ہیں

کراچی... بولی وڈ میں سپر ہٹ فلموں کے سیکوئل بھی باکس آفس پر کیا ہٹ ہوئے۔ یوں سمجھیں سیکوئل بنانے کی دوڑ سی لگ گئی ہے۔ سال 2013ء میں تو بہت سے سیکوئل بنے ہی، نئے سال 2014ء میں بھی کئے سیکوئلز ریلیز کے لئے لائن لگائے کھڑے ہیں۔ مثلا ً:

ڈیڑھ عشقیہ
ہٹ فلم ’عشقیہ‘ کی ریلیز کے تین سال بعد ڈائریکٹر ابھیشیک چوبے کی اس ہٹ فلم کا سیکوئل’ڈیڑھ عشقیہ‘ 10جنوری کو ریلیز ہونے جا رہا ہے۔ فلم کی اسٹار کاسٹ میں دو ایکٹر ایسے ہیں جو اوریجنل فلم کا بھی حصہ تھے۔۔۔ اور وہ ہیں ارشد وارثی اور نصیرالدین شاہ۔ فلم کے دیگر ستاروں میں شامل ہیں مادھوری ڈکشت اور ہما قریشی۔

راگنی ایم ایم ایس ٹو
ہارر تھرلر ’راگنی ایم ایم ایس 2‘ کے سیکوئل کو ڈائریکٹ کیا ہے بھوشن پٹیل نے۔ فلم کی کہانی ’راگنی ایم ایم ایس‘ کے اس کلائمکس سین سے شروع ہوتی ہے جس میں راگنی سڑک پر بے ہوش ملتی ہے۔ سیکوئل میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں سنی لیون، جبکہ دیگر کاسٹ میں ساحل پریم، پروین دباس اور دیویا دتا شامل ہیں۔

سنگھم ٹو
شاہ رخ خان کے ساتھ بمپر ہٹ ’چنائی ایکسپریس‘ دینے والے ڈائریکٹر روہت شیٹھی ایک بار پھر اجے دیوگن کے ساتھ نئی فلم ’سنگھم ٹو‘ لا رہے ہیں جو سپر ہٹ فلم ’سنگھام‘ کا سیکوئل ہے۔ فلم کی ہیروئن کے بارے میں ابھی باقاعدہ طور پر اعلان تو نہیں ہوا۔ لیکن، افواہیں یہ ہیں کہ سیکوئل کی ہیروئن کرینہ کپور ہوں گی۔ فلم 15اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

بھوت ناتھ ریٹرنز2
چھ سال کے وقفے کے بعد امیتابھ بچن ایک بار پھر نظر آئیں ’بھوت ناتھ‘ کے ٹائٹل رول میں۔ فلم کو ڈائریکٹ کریں گے میگاہٹ ٹی وی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کا ٹی وی کمرشل بنانے والے نتیش تیواری۔ ’بھوت ناتھ‘ میں شاہ رخ خان اور جوہی چاولہ بھی تھے۔ لیکن، سیکوئل میں کاسٹ کا حصہ بنیں گے اوشا جے دیو اور انوراگ کرشیپ۔ رنبیر کپور فلم میں اسپیشل نمبر کریں گے۔ فلم اپریل میں ریلیز ہوگی۔

گھائل2
بالی وڈ کے ’ماچیو مین‘ سنی دیول ایک بار پھر نئے رول میں نظر آئیں گے اور وہ رول ہے ڈائریکٹر کا۔ سنی نے 1999ءمیں فلم ’دل لگی‘ ڈائریکٹ کی تھی اور اب 14سال بعد وہ ’گھائل 2‘ ڈائریکٹ کریں گے۔ باپ بیٹی کے رشتے پر مبنی فلم میں باپ کا کردار خودسنی ادا کریں گے۔ اوم پوری اور پرکاش راج بھی فلم میں شامل ہیں۔

شادی کے سائیڈ ایفیکٹس
’شادی کے سائیڈ ایفیکٹس‘ کے مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے فرحان اختر اور ودیا بالن۔ فلم میں شادی شدہ زندگی کے مسائل اور ان کے حل تلاش کرتے ہوئے ایک جوڑے کو دکھایا گیا ہے۔

بھارتی اخبار ’مڈ ڈے‘ کے مطابق، ٹریڈ تجزیہ کار کومل ناتھا کا کہنا ہے کہ سیکوئلز پیسہ کمانے کا آسان ذریعہ ہیں، کیونکہ اوریجنل فلم کے پہلے ہی فینز موجود ہوتے ہیں، جو سیکوئل دیکھنا بھی پسند کرتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG