رسائی کے لنکس

فرنس آئل موجود ہوتے ہوئے اسے خریدا اور استعمال نہیں کیا جارہا


فرنس آئل موجود ہوتے ہوئے اسے خریدا اور استعمال نہیں کیا جارہا
فرنس آئل موجود ہوتے ہوئے اسے خریدا اور استعمال نہیں کیا جارہا

ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ ماضی کی پالیسیاں ایسی رہی ہیں کہ ہم نے یہ نہیں دیکھا کہ پاکستان کی آئندہ کی ضروریات کیا ہوں گی

پیٹرولیم کےوفاقی وزیر ڈاکٹرعاصم حسین کا کہنا ہےکہ سرکلرڈیٹ کے باعث واپڈا اور دیگر بجلی پیدا کرنے والی کمپنیاں پاکستان اسٹیٹ آئل سےفرنس آئل نہیں خرید پا رہی ہیں، جِس بنا پر ’انرجی میگاواٹ جنریشن ‘ میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

اُنھوں نے ’وائس آف امریکہ ‘سے گفتگو میں کہا کہ فرنس آئل وافر مقدار میں موجود ہے۔

انرجی میگاواٹ جنریشن کی کمی کے معاملے پر ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ ماضی کی پالیسیاں ایسی رہی ہیں کہ ہم نے یہ نہیں دیکھا کہ پاکستان کی آئندہ کی ضروریات کیا ہوں گی۔ مزید یہ کہ بجلی کی ترسیل ٹھیک ہے نہیں جِس کی وجہ سےمسائل اور پیچیدگیاں پیدا ہورہی ہیں، جب کہ مختلف صارفین کی طرف سے کافی مقدار میں بجلی کی چوری جاری ہے۔

تھر کول کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ معدنیات کا شعبہ اب صوبوں کی تحویل میں ہے، لیکن یہ کہ حکومتِ سندھ تھر کوئلے کے معاملے پر کام کر رہی ہے اور ایک دو سال کے اندر کافی پیش رفت حاصل ہو گی۔

XS
SM
MD
LG