بالی وڈ کی انڈر ورلڈ پر بنائی گئی فلموں میں جب سے ’پولیس انکاوٴنٹر‘ یا پولیس مقابلے کا ’فلیور‘ ملایا گیا ہے، باکس آفس پر پہلے ہی دن فلم کے جھنڈے گڑ جاتے ہیں۔یہی نہیں بلکہ ایسی فلمیں اپنے بعد آنے والی فلموں کے لئے مقابلہ بھی سخت کردیتی ہیں۔
اس بات کی تازہ ترین مثال ماچو مین جون ابراہم کا بالکل مختلف روپ اور تین ہیروئنز کے تین آئٹم نمبرز سے سجی فلم’ ’شوٹ آوٴٹ ایٹ وڈالا‘ ‘ہے جس نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں 30کروڑ روپے سے زائد کما لئے۔
بھارتی ٹی وی سی این این ،آئی بی این کے مطابق فلم نے جیک پوٹ ہٹ کر لیا۔ ٹریڈ تجزیہ کار ترون آدرش کا کہنا ہے کہ فلم کی اوپننگ شاندار رہی۔ ہفتے کے روز فلم نے پونے دس کروڑ کا بزنس کیا تو اتوار کو تقریباً گیارہ کروڑ کما لئے جبکہ ریلیز کے پہلے دن بھی فلم نے دس کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا۔
اس کے برعکس حیران کن طور پر بالی وڈ کی سو سالہ تاریخ سے جڑی فلم ’بمبئی ٹاکیز‘ ریلیز والے دن صرف ایک کروڑ کا ہی کاروبار کرسکی۔
’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق ایس حسین زیدی کی کتاب ’ڈونگری ٹو دبئی‘ پر بنی ’شوٹ آوٴٹ ایٹ وڈالا‘ میں پہلی نومبر 1982ءکو ممبئی میں ہونے والے پہلے پولیس مقابلے اور اس میں گینگسٹر مانیا سورو کی موت کے واقعات کو بڑی مہارت سے پیش کیا گیا ہے۔ فلم کے کچھ سینز اتنے جاندار ہیں کہ جب اسکرین پر آتے ہیں تو ہال شائقین کی سیٹیوں سے گونج اٹھتے ہیں۔
’شوٹ آوٴٹ ایٹ وڈالا‘ میں ہر طبقے کی تفریح کا سامان موجود ہے ۔ انیل کپور اعلیٰ پولیس افسر کے کردار میں موجود ہیں تو منوج باجپائی کے کردار میں دیکھنے والوں کو انڈر ورلڈ ڈان داوٴد ابراہیم کے بھائی کی جھلک نظر آتی ہے۔
فلم کی دیگر کاسٹ بھی خاصی بھاری بھرکم ہے جس میں شامل ہیں کنگنا رانوٹ، تشار کپور، سونو سود ، جیکی شیروف اور رونت رائے۔