رسائی کے لنکس

یورپ:شدید سردی سے ذرائع آمدورفت بری طرح متاثر


یورپ:شدید سردی سے ذرائع آمدورفت بری طرح متاثر
یورپ:شدید سردی سے ذرائع آمدورفت بری طرح متاثر

شدید برفانی طوفان اور سردی نے یورپ میں ہوائی سفر، ریل اور سڑکوں پر آمدورفت کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے ۔ برطانیہ، جرمنی، فرانس، ہالینڈ اور اٹلی کے علاوہ دیگر کئی علاقوں میں سینکڑوں پروازوں کے منسوخ یا ان میں تعطل کی اطلاعات ہیں۔

برطانیہ کے مصروف ترین ہوائی اڈوں ہیتھرو اور گیٹ وِک کے رن ویز کو شدید برفباری کے باعث بند کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں سردی کی شدید لہرسے برطانیہ کے ہوائی اڈوں کے ساتھ ساتھ شمالی آئرلینڈ،ویلز،اسکاٹ لینڈ میں سڑکوں اور ریل کے نظام کو بھی متاثر کیا ہے۔

جرمنی میں فرینکفرٹ کے ہوائی اڈے پر اتوار کو تقریباً پانچ سو پروازیں منسوخ کردی گئیں۔پروازوں میں تعطل کے باعث سینکڑوں مسافر کئی ائر پورٹوں پر پھنس کر رہ گئے ۔ پیرس کے قریب چارلس ڈی گال ائرپورٹ سے تقریباً پانچ سو پروازوں کے منسوخ ہونے کے بعد سینکڑوں مسافروں نے وہیں رات گزاری۔

اتوار کو اٹلی کے تاریخی شہر فلورنس میں شدید برفباری کی وجہ سے شہر کا ائرپورٹ بند کر دیا گیا۔

دیگر کئی علاقوں کے لیے بھی شدید موسم کی پیش گوئی کی جاچکی ہے۔

XS
SM
MD
LG