رسائی کے لنکس

یورپ میں گرمی کی لہر برقرار


فائل فوٹو
فائل فوٹو

محکمے کا کہنا تھا کہ "جزیرہ نما میں درجہ حرارت قابل ذکر حد تک بڑھے گا" اور ملک کے جنوبی اور مشرقی حصوں میں یہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو جائے گا۔

یورپ میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور اسپین میں محکمہ موسمیات نے لوگوں کو آئندہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں اضافے کے لیے تیار رہنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔

محکمے کا کہنا تھا کہ "جزیرہ نما میں درجہ حرارت قابل ذکر حد تک بڑھے گا" اور ملک کے جنوبی اور مشرقی حصوں میں یہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو جائے گا۔

یہ پیش گوئی بھی کی گئی ہے کہ دس اور گیارہ جولائی کو گرج چمک اور بارش ہو سکتی ہے جو درجہ حرارت میں کمی کا سبب بن سکتی ہے۔

اسپین کے علاوہ یورپ کے دیگر ملکوں بشمول فرانس اور برطانیہ میں بھی گزشتہ ہفتے غیر معمولی گرمی پڑی۔

گزشتہ ہفتے اسپین کے موسمیاتی اسٹیشنز نے لوگوں کو متنبہ کیا تھا کہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے جنگلوں میں شدید آگ بھی بھڑک سکتی ہے لہذا لوگ احتیاطی تدابیر پر خاص توجہ دیں۔

پرتگال کو غیر معمولی طور پر خشک موسم سرما کے بعد اب بھی شدید موسم کا سامنا ہے اور جون کا مہینہ اس بار گزشتہ 12 سالوں میں پہلی بار شدید گرم رہا ہے۔

شمالی یورپ میں ڈنمارک بھی لوگوں نے گرمی سے کسی حد تک نجات حاصل کرنے کے لیے ساحلوں کا رخ کیا ہے۔ یہاں درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ تک پہنچا ہے۔

XS
SM
MD
LG