رسائی کے لنکس

فیس بک کرونا وائرس سے متعلق تحقیق میں مدد کرے گا


ایک تحقیقی منصوبے کے تحت ان افراد کے اعداد و شمار جمع کیے جائیں گے جو خود وائرس سے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔
ایک تحقیقی منصوبے کے تحت ان افراد کے اعداد و شمار جمع کیے جائیں گے جو خود وائرس سے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔

فیس بک انتظامیہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے تحقیق میں مدد کے لیے وہ وائرس کی علامات رکھنے والے صارفین کا ڈیٹا جمع کرنے اور طبی ضروریات کے تعین کے لیے سروے کرے گا۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق کارنیگی میلن یونیورسٹی نے ایک تحقیقی منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت سروے کے ذریعے اعداد و شمار اور معلومات جمع کی جائیں گی۔ جس سے اندازہ ہو سکے گا کہ کن مقامات میں وبا کے کیا اثرات ہیں اور ان علاقوں میں کیا ضروریات ہیں۔

فیس بک کے مطابق مخصوص صارفین کو ان کی نیوز فیڈ میں سب سے اوپر ایک نشان آئے گا جس میں واضح ہوگا کہ وہ سروے کا حصہ بنیں۔

تحقیقی ماہرین کے مطابق یہ سروے ان امکانات میں معاون ثابت ہوگا کہ کن علاقوں میں کیا طبی ضروریات ہیں۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ اگر یہ تحقیق کرونا وائرس کے انسداد میں معاون ثابت ہوئی تو سروے دیگر ممالک میں بھی صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ فیس بک کی حریف کمپنی گوگل نے بھی گزشتہ ماہ اسی طرح کا سروے کیا تھا۔

سروے کے حوالے سے فیس بک کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کے دوران کارنیگی میلن یونیورسٹی کے محققین کسی شخص کا انفرای سروے فیس بک انتظامیہ کے ساتھ زیر بحث نہیں لائے گی جب کہ فیس بک بھی بحیثیت ادارہ کسی کی انفرادی معلومات محققین کو فراہم نہیں کرے گا۔

فیس بک نے مزید کہا ہے کہ ڈیزیز پریوینٹیشن پروگرام کے تحت فیس بک اعداد و شمار اور معلومات کی درجہ بندی کرے گا۔ جو وبائی امراض پر کام کرنے والے ماہرین کے لیے معاون ثابت ہوں گی۔

فیس بک کی جانب سے لوگوں کی نقل و حرکت کے مجموعی اعداد و شمار بھی مختلف ممالک میں ماہرین کو فراہم کیے جا رہے ہیں۔

ان اعداد و شمار کی مدد سے ماہرین ان ممالک میں انتظامیہ کو آگاہ کرتے ہیں کہ شہریوں کی مجموعی نقل وحرکت کیا ہے جس سے انتظامیہ کو اقدامات کرنے میں آسانی ہو سکے۔

فیس بک لوگوں کی مجموعی نقل و حرکت کے اعداد و شمار کے حوالے سے معلومات کے مزید انڈیکس بھی بنا رہی ہے۔

فیس بک کی اعداد و شمار کے حوالے سے پروگرام کی سربراہ لورا میک گورمین کا کہنا ہے کہ انڈیکس کرونا وائرس سے ہونے والے معاشی نقصانات کا اندازہ لگانے میں بھی معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے یہ بھی واضح کرنے میں مدد مل سکتی ہے کہ کس علاقے میں کن لوگوں کو کس طرح مدد فراہم کی جائے اور یہ بھی ممکن ہو سکتا ہے کہ ان لوگوں کو کس قسم کی مدد درکار ہے۔

XS
SM
MD
LG