رسائی کے لنکس

ہلری کلنٹن فاطمہ جناح کی مداح


ہلری کلنٹن فاطمہ جناح کی مداح
ہلری کلنٹن فاطمہ جناح کی مداح

24 مارچ 2010ء کو واشنگٹن میں پاک امریکہ مذاکرات کے دوران امریکی وزیرِ خارجہ نے تقریر کرتے ہوئے پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کی بہن فاطمہ جناح کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کا ایک قول دہرایا۔

ہلری کلنٹن نے 1952ء میں یومِ پاکستان کے موقعے پر فاطمہ جناح کی تقریر کا حوالہ دیا جس میں فاطمہ جناح نے آزادی کے اولین برسوں میں پاکستان کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی اپنے مقدر کے سفر میں بے یار و مدد گار قوم ہیں۔ فاطمہ جناح نے اسی تقریر میں اپنے بھائی محمد علی جناح کا یہ قول بھی دہرایا تھا کہ کام کام اور بس کام۔

ہلری کلنٹن نے یہ اقتباس نقل کرنے کے بعد کہا کہ پاکستان اب اپنے مقدر کے سفر میں بے یار و مدد گار نہیں ہے کیوں کہ اب امریکہ اس سفر میں پاکستانی قوم کے شانہ بشانہ ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ اب ہمیں اپنے اپنے ملکوں کے شہریوں اور دوسرے لوگوں کے لیے ’کام کام اور بس کام‘ کرنا ہے، جن کی زندگیاں ہماری اس شراکت سے متاثر ہوں گی۔

ہلری کلنٹن نے کہا کہ میں تاریخ کے صفحات میں سے خواتین کے مقولے اس لیے ڈھونڈ کر لاتی ہوں کہ ان کی آوازیں اکثر فراموش کر دی جاتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG