رسائی کے لنکس

شٹ ڈاؤن کا خطرہ: صدر اور کانگریس کے رہنماؤں میں چوتھی باربات چیت


شٹ ڈاؤن کا خطرہ: صدر اور کانگریس کے رہنماؤں میں چوتھی باربات چیت
شٹ ڈاؤن کا خطرہ: صدر اور کانگریس کے رہنماؤں میں چوتھی باربات چیت

کسی سمجھوتے کی راہ میں وسیع مسائل موجود ہیں جن میں بجٹ میں کٹوتی کی ایک مجموعی سطح کا سوال بھی شامل ہے:بینر

جمعرات کو صدربراک اوباما اورکانگریس کے رہنماؤں کے درمیان امریکی حکومت کے جزوی طور پر بند ہونے کے امکان کو روکنے کے لیے اِس ہفتےبات چیت کے چوتھے دورکا انعقاد ہوا۔

ڈین رابنسن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جمعرات کے دن کے وقت ایسا لگتا تھا کہ مسلسل 24گھنٹے ہونے والے اِن مذاکرات میں اگر کوئی پیش رفت ہوئی ہے تو بہت کم ہے۔ پھر ہیری ریڈ اور جون بینر کے بیانات نے یہ طے کرنا مشکل کردیا کہ آیا اختلافات میں کوئی کمی آئی ہے، جیسا کہ اِس ہفتے کے شروع میں کہا گیا تھا۔

کیپیٹل ہل پر بینر نے کہا کہ کسی سمجھوتے کی راہ میں وسیع مسائل موجود ہیں جن میں بجٹ میں کٹوتی کی ایک مجموعی سطح کا سوال بھی شامل ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ ’ متعدد مسائل پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوا ہے بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ میرے خیال میں ہم آج صبح کے مقابلے میں کل رات کو متعدد چیزوں پر زیادہ متفق تھے۔ اِس وقت بہت سے مسائل مذاکرات کی میز پر موجود ہیں اور اُنھیں اکہ دکہ کہہ کر کم کرنے کی کوشش درست نہیں ہوگی۔‘

ڈیموکریٹک سینیٹر چَک شومر نے زور دیا کہ بجٹ میں مجموعی تخفیف کسی اعداد و شمار پر اتفاقِ رائے ہے اور یہ کہ قدامت پسند ٹی پارٹی کی جانب سے اُٹھائے جانے والے نظریاتی مسائل، مسئلے کی جڑ ہیں۔

تفصیل کے لیے آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG