رسائی کے لنکس

نائیجیریا: بس اسٹیشن پر خود کش دھماکہ، دس ہلاک


عینی شاہدین کے مطابق خود کش بمبار ایک نوجوان لڑکی تھی اور وہ سیکورٹی چیک سے بآسانی نکل کر بس اسٹیشن کے اندر داخل ہوئی اور خود کو دن کے ایک بجے کے لگ بھگ دھماکے سے اڑا لیا۔

نائیجیریا کے شمال مشرق شہر داماتارو میں ایک خاتون خود کش بمبار نے خود کو ایک بس اسٹیشن کے پاس دھماکے سے اڑا لیا جس سے دس افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔

داماتارو پر ماضی میں بھی شدت پسندوں کی جانب سے بارہا حملے کیے گئے ہیں۔

دھماکے کے عینی شاہد ادامو محمد نے خبر رساں ادارے رائیٹرز سے گفتگو میں بتایا کہ اس نے تیز دھماکے کی آواز سنی جس کے بعد داماتارو کے بس اسٹیشن پر بھگڈر مچ گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق خود کش بمبار ایک نوجوان لڑکی تھی اور وہ سیکورٹی چیک سے بآسانی نکل کر بس اسٹیشن کے اندر داخل ہوئی اور خود کو دن کے ایک بجے کے لگ بھگ دھماکے سے اڑا لیا۔

اب تک کسی گروپ نے بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شدت پسند گروپ بوکو حرام ماضی میں کئی مرتبہ اس طرح کے حملے کر چکا ہے جس میں خواتین خود کش بمباروں کو استعمال کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG