فیفا ورلڈ کپ 2018ء میں گروپ ’جی‘ کے میچ میں بیلجیم نے تیونس کو پانچ۔دو سے شکست دےکر ناک آؤٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
بیلجیم اور تیونس کے درمیان میچ کا آغاز کافی تیز رفتاری سے ہوا اور صرف 18 منٹ کے دوران دونوں جانب سے تین گول کردیئے گئے۔
کھیل کے چھٹے منٹ میں بیلجیم کے مڈ فیلڈر ایڈن ہیزرڈ لیفٹ کارنز میں گول پھینک کر ٹیم کو برتری دلائی، ورلڈ کپ مقابلوں میں بیلیجم کا یہ دوسرا تیزترین گول ہے۔ اس سے قبل تیز ترین گول پانچ منٹ 59 سیکنڈ تھا۔
سولہویں منٹ میں بیلجیم کے اسٹرائیکر رومیلو لوکاکو نے ایک اور گول کرکے ٹیم کی برتری دگنی کردی۔ بیلجیم کے جانب سے 11 مقابلوں میں یہ اُن کا 16 گول ہے۔
صرف دو منٹ بعد تیونس کے دفاعی کھلاڑی ڈائیلان برون نے گول کرکے بیلجیم کی برتری کو کم کردیا،لیکن رومیلو لوکاکو نے پہلا ہاف ختم ہونے سے کچھ دیر قبل ایک اور گول کرکے اسکور تین۔ایک کردیا۔
لوکاکو کا میچ میں یہ دوسرا جبکہ اس ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر چوتھا گول ہے، جس کے بعد وہ گولز کی تعداد میں پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کے برابر آگئے ہیں۔
دوسرے ہاف میں بھی بیلجیم کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایڈن ہیزارڈ نے ایک اور گول داغ کرٹیم کو چار۔ایک کی واضح برتری دلادی۔
تین گول کے بڑے خسارے میں جانے کے بعد تیونس نے کئی متبادل کھلاڑیوں کو میدان میں اُتارا۔ لیکن، شاید بہت دیر ہوچکی تھی، جبکہ کھیل کے 90 ویں منٹ میں بیلجیم کے متبادل کھلاڑی مچی باٹشوائی نے ایک اورگول کرکے برتری پانچ۔ایک کردی۔
تیونس کی جانب سے میچ کے آخری لمحات میں وہابی خضری نے گول کیا، یوں یہ میچ پانچ۔دو سے بیلجیم کے نام رہا اور اُس نے ناک آؤٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔