رسائی کے لنکس

سوئیڈن نے سوئزرلینڈ کو ہراکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی


سوئیڈن کے کھلاڑی سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ جیتنے کے بعد جشن منا رہے ہیں۔
سوئیڈن کے کھلاڑی سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ جیتنے کے بعد جشن منا رہے ہیں۔

فٹبال ورلڈ کپ 2018ء میں سوئیڈن نے سوئزرلینڈ کو ایک۔صفر سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، جبکہ سوئزرلینڈ کی ٹیم ایک بار پھر ناک آؤٹ مرحلے ہی میں ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر کئی حملے کیے، لیکن بھرپور کوشش کے باوجود کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی اور یہ ہاف بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔

دوسرے ہاف کے 66 ویں منٹ میں سوئیڈن کے مڈفیلڈر ایمل فورسبرگ نے گیند گول میں پھینک کر اپنی ٹیم کو ایک۔صفر کی برتری دلا دی۔

ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد سوئزرلینڈ نے کئی متبادل کھلاڑیوں کو آزمایا۔ لیکن، ہر کوشش بے کار گئی اور سوئیڈن نے میچ جیت کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔

سوئیڈن نے 1994ء کے بعد پہلی مرتبہ کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی ہے جبکہ سوئزرلینڈ کی ٹیم کبھی ناک آؤٹ مرحلے کا میچ جیت نہیں سکی۔

کوارٹر فائنل مرحلہ 6 جولائی سے شروع ہوگا، جہاں سوئیڈن کا مقابلہ انگلینڈ یا کولمبیا سے7 جولائی کو ہوگا۔

XS
SM
MD
LG