واشنگٹن —
برازیل کے سب سے بڑے شہر اور کاروباری مرکز ساؤ پولو میں منعقد ہونے والی رنگارنگ تقریب کے ساتھ 20 ویں فٹ بال ورلڈ کپ کا آغاز ہوگیا ہے۔
جمعرات کو ایونٹ کی افتتاحی تقریب 'ارینا ڈی ساؤ پولو' میں منعقد ہوئی جس میں برازیل کی ثقافت اور رہن سہن کی عکاسی کی گئی تھی۔
افتتاحی تقریب میں معروف گلوکارہ جینیفر لوپیز نے پٹ بل اور کالڈیا لیٹ کے ساتھ مل کر ورلڈ کپ 2014ء کا آفیشل نغمہ گایا۔
ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس عالمی مقابلے میں 32 ممالک کی ٹیمیں برازیل کے 12 شہروں میں 64 میچز کھیلیں گی۔
ٹیموں کو آٹھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور پہلے مرحلے کے گروپ میچز دو ہفتوں تک جاری رہیں گے۔ ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں دوسرے مرحلے میں جائیں گی اور یوں 16 ٹیموں کے باہم مقابلوں کے بعد 13 جولائی کو ریوڈی جینرو میں فائنل کھیلا جائے گا۔
ورلڈ کپ 2010ء کا فاتح اسپین اس بار اپنے اعزاز کا دفاع کر رہا ہے جسے میزبان برازیل کی صورت میں سخت حریف کا سامنا ہے۔
برازیل ریکارڈ پانچ بار ورلڈ کپ کا فاتح رہا ہے اور اس بار بھی اسے 'ٹاپ فیورٹ' قرار دیا جارہا ہے۔
ورلڈ کپ کے آغاز کے موقع پر برازیل کے بیشتر شہروں میں جشن کا سا سماں ہے تاہم بعض علاقوں میں احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے ہیں۔
تاریخ کا یہ مہنگا ترین فٹ بال ورلڈ کپ ہے جس پر لگ بھگ ساڑھے گیارہ ارب ڈالر لاگت آئی ہے۔ کھیلوں کے مقابلوں پر اس بڑے پیمانے پر اخراجات کے باعث برازیل کے بعض حلقے حکومت سے ناراض بھی ہیں۔