رسائی کے لنکس

موسمیاتی تغیرات کو کم کرنے سے متعلق حتمی مسودہ تیار


اس معاہدے میں امیر اور ترقی یافتہ اور ترقی پذیر و غریب ممالک کے لیے موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق متوازن اقدام کرنے کا لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے۔

ماحولیاتی تغیرات سے نمٹنے سے متعلق پیرس میں ہونے والے بین الاقوامی اجلاس کے شرکا نے عالمی حدت (گلوبل وارمنگ) میں کمی کے منصوبے کا حتمی مسودہ تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

تقریباً دو ہفتوں تک جاری رہنے والے طویل صلاح و مشورے کے بعد ہفتہ کو یہ حتمی مسودہ جاری کیا گیا جسے اب 190 سے زائد ممالک کے مندوبین کی طرف سے منظور کیا جانا باقی رہ گیا ہے۔

اگر یہ مسودہ منظور کر لیا جاتا ہے تو یہ درجہ حرارت میں اضافے کا باعث بننے والی مضر گیسوں کے اخراج میں کمی کی دہائیوں سے جاری کوششوں کے لیے ایک بہت حوصلہ افزا منصوبہ ہوگا۔

اس معاہدے میں امیر اور ترقی یافتہ اور ترقی پذیر و غریب ممالک کے لیے موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق متوازن اقدام کرنے کا لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے۔

لیکن اس معاہدے پر عملدرآمد کی نگرانی بھی اپنی جگہ ایک مشکل معاملہ ہے کیونکہ کوئی بھی ملک قانونی طور پر اس پر عمل کرنے کا پابند نہیں ہے۔

اس کانفرنس میں 196 ممالک کے نمائندے معدنی توانائی پر انحصار کم کر کے موسمیاتی تغیر کی رفتار کو سست کرنے کے لیے متفقہ معاہدہ تیار کرنے کی کوششوں میں مصروف رہے۔

قبل ازیں کانفرنس کے دوران ایک سو سے زائد ترقی پذیر مملک کے مندوبین نے بعض صنعتی ممالک کی طرف سے فنڈز کی فراہمی کے لیے شرائط عائد کرنے کی کوششوں پر اعتراض بھی کیا تھا۔

سائنسدان متنبہ کر چکے ہیں کہ جیسیے جیسے زمین کی حدت میں اضافہ ہو گا سمندری سطح کے بلند ہونے، تباہ کن طوفان اور خشک سالی انسانی زندگی کے لیے نقصان دہ ہو گی۔

XS
SM
MD
LG