رسائی کے لنکس

فن لینڈ یوکرین کو تین لیپرڈ ٹو ٹینک فراہم کر رہا ہے


جرمن ساختہ لیپرڈ ٹو ٹینک فن لینڈ میں ایک فوجی مشق کے دوران۔ 4 مئی 2022
جرمن ساختہ لیپرڈ ٹو ٹینک فن لینڈ میں ایک فوجی مشق کے دوران۔ 4 مئی 2022

فن لینڈ نے جمعرات کو یوکرین کے لیے 169 ملین ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان کیا جس میں تین لیپرڈ 2 ٹینک شامل ہیں۔

فن لینڈ کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ٹینک بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کے آلات کے لیے لیس ہیں اور امدادی پیکج میں ان کے استعمال اور دیکھ بھال کی تربیت بھی شامل ہے۔

یہ اعلان اسپین کے اس بیان کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے کہ وہ اپنے چھ لیپرڈ 2A4 ٹینک یوکرین بھیجے گا۔

اس سے قبل یوکرین کے حکام نے مغرب سے اپیل کی تھی کہ وہ انہیں روسی فورسز کا مقابلہ کرنے کے لیے بہتر ٹینک فراہم کریں۔

جرمنی نے ابتدائی طور پر جنگ بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر ان ٹینکوں کی یوکرین منتقلی کی اجازت دینے میں ہچکچاہٹ ظاہر کی تھی، لیکن اس نے اپنے اتحادیوں سے کہا کہ جن کے پاس جرمن ساختہ ٹینک ہیں وہ چاہیں تو انہیں یوکرین بھیج سکتے ہیں۔

جنگ سے متعلق ایک خبر میں برطانیہ کی وزارت دفاع نے جمعرات کو کہا کہ ایسے حقیقی شواہد موجود ہیں کہ روسی فورسز ڈونیٹسک صوبے میں ووہلیدار کے علاقے میں نئے حملے کی تیاری کر رہی ہے۔

اس سے قبل فروری کے اوائل اور 2022 کے آخر میں روسی فورسز کے حملے ناکام رہے تھے اور انہیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

(اس خبر کے لیے مواد رائٹرز اور اے ایف پی سے لیا گیا ہے)
XS
SM
MD
LG