امریکہ کی ریاست ایریزونا میں جنگل میں لگی آگ بجھانے میں مصروف 19 فائر فائیٹر ہلاک ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق جمعہ کو لگنے والی اس آگ سے متعدد گھر تباہ ہو گئے جب کہ دو قریبی علاقوں میں آباد لوگوں کو وہاں سے نکال لیا گیا ہے۔
امریکہ میں گزشتہ 80 سال کے دوران آگ بجھانے کے دوران ہلاک ہونے والے فائر فائیٹرز کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔
جنگل میں لگی آگ کو بجھانے میں مصروف عملے کے عہدیداروں نے ابتدا میں بتایا تھا کہ اس کے 19 فائر فائیٹز لاپتہ ہو گئے ہیں۔
تاہم خبر رساں ادارے ’رائیٹرز‘ کے مطابق امریکہ کے ’وائلڈ فائر اینڈ ایوی ایشن‘ نے ان فائر فائیٹرز کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
ایریزونا سمیت امریکہ کی جنوب مغربی ریاستیں گرمی کی شدید لپیٹ میں ہیں۔
صدر براک اوباما نے جنوبی افریقہ میں اپنے دورے کے دوران ہلاک ہونے والے فائر فائیٹرز کو ’’ہیرو‘‘ قرار دیا ہے۔