رسائی کے لنکس

انقرہ میں امریکی سفارتخانے کے باہر فائرنگ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا کہ منگل کو انقرہ، استبنول اور جنوبی شہر ادانا میں اس کے سفارتی مشن کی "معمول کی سرگرمیاں بند رہیں گی۔"

ترکی میں پولیس اس شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس نے دارالحکومت انقرہ میں امریکی سفارتخانے کے سامنے فائرنگ کی تھی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو کے مطابق ایک شخص نے اپنے کوٹ میں چھپائی ہوئی پمپ ایکشن بندوق نکالی اور ہوا میں آٹھ فائر کیے۔

سفارتخانے کے باہر موجود محافظوں نے بظاہر اس شخص کو قابو کیا جسے بعد ازاں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ اس فائرنگ سے کوئی زخممی نہیں ہوا۔

امریکی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا کہ منگل کو انقرہ، استبنول اور جنوبی شہر ادانا میں اس کے سفارتی مشن کی "معمول کی سرگرمیاں بند رہیں گی۔"

انقرہ میں امریکی سفارتخانہ اس جگہ سے کچھ ہی فاصلے پر ہے جہاں پیر کو ایک تصویری نمائش کے دوران ترک پولیس کے ایک اہلکار نے فائرنگ کر کے روس کے سفیر کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

بظاہر یہ اہلکار شام میں روس کے کردار پر نالاں تھا۔ تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ آیا ان دونوں واقعات کا آپس میں کوئی تعلق ہے یا نہیں۔

روس اور ترکی نے روسی سفیر کی ہلاکت کے واقعے کو دو طرفہ تعلقات کی بہتری کی کوششوں کو متاثر کرنے کی ایک کوشش قرار دیا ہے۔

امریکہ نے بھی انقرہ میں روسی سفیر کی ہلاکت کی مذمت کی ہے۔

XS
SM
MD
LG