بھارت میں حکام نے کہا ہے کہ ملک کے اقتصادی مرکز ممبئی میں ایک کثیر المنزلہ عمارت گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔
ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے کام کرنے والے امدادی کارکنوں کے مطابق 15 سے زائد افراد کو نکال لیا گیا ہے جب کہ خدشہ ہے کہ اب بھی 40 افراد ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔
یہ عمارت ’میونسپل گورنمنٹ‘ کی ہے اور اس کے اپارٹمنٹس میں رہنے والے افراد شہری حکومت کے ملازمین تھے۔
بھارت میں عمارتیں گرنے کے واقعات عام ہیں اور ان کی وجوہات متعلقہ حکام کی نگرانی عموماً نا ہونا اور تعمیراتی کمپنیوں کی طرف سے ناقص ’میٹریل‘ کا استعمال بتائی جاتی ہیں۔
جون میں ممبئی میں ایک عمارت گرنے سے 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ جب کہ اپریم میں ممبئی کے مضافات میں غیر قانونی طور پر بنائی گئی ایک عمارت گرنے سے 74 افراد مارے گئے تھے۔