رسائی کے لنکس

افغانستان: مزید دو شہروں سے بھارت کے لیے پروازیں


پروازیں افغانستان کی نجی ایئر لائن 'کام ایئر' چلائے گی (فائل فوٹو)
پروازیں افغانستان کی نجی ایئر لائن 'کام ایئر' چلائے گی (فائل فوٹو)

پیر کی صبح مزارِ شریف کے مولانا جلال الدین بلخی ایئرپورٹ سے پہلی پرواز نئی دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئی۔

افغانستان کے شہر مزارِ شریف سے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے لیے براہِ راست پروازوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

پیر کی صبح مزارِ شریف کے مولانا جلال الدین بلخی ایئرپورٹ سے پہلی پرواز نئی دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئی۔

دونوں نئے روٹس پر پروازیں افغانستان کی ایک نجی ایئرلائن چلا رہی ہے جس کے مطابق ہرات سے نئی دہلی کے لیے پرواز بھی جلد شروع کردی جائے گی۔

بھارتی حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ نئی براہِ راست پروازوں کے آغاز کے بعد بھارت میں علاج کے خواہش مند افغانستان کے شمالی اور مغربی صوبوں کے لوگوں کو بطورِ خاص سہولت ہوگی۔

دونوں ممالک کے حکام کو امید ہے کہ نئی پروازوں کے نتیجے میں شمالی افغانستان کے تاجروں اور کاروباری حضرات کے بھی بھارت کے ساتھ روابط میں اضافہ ہوگا۔

رواں سال جون میں افغانستان اور بھارت نے پہلی بار فضائی راستے سے تجارت کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد پاکستان کے راستے زمینی تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے نظر انداز کرکے براہِ راست تجارت کو فروغ دینا ہے۔

افغانستان اور بھارت کے درمیان تجارت کا موجودہ حجم 70 کروڑ ڈالر سالانہ تک ہے جسے دونوں ممالک پہلے مرحلے پر ایک ارب ڈالر اور پھر بتدریج 10 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔

XS
SM
MD
LG