رسائی کے لنکس

سیلاب متاثرین علاقوں میں وبائی امراض سے ہزاروں افراد متاثر، امداد کے لیے احتجاج

سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے۔ رپورٹس کے مطابق وبائی امراض کے سبب اب تک 12 ہزار افراد کو سانس، سینے اور دمے کے عوارض کے ادویہ فراہم کی گئی ہیں۔ دوسری جانب سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں امداد نہ ملنے پر احتجاج اور مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

14:38 5.10.2022

سزائے موت کے پانچ مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد

پاکستان کے صدر عارف علوی نے سزائے موت پانے والے پانچ مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کر دیں۔

عدالتوں سے سزائے پانے والے جن مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کی گئی ہیں ان میں محمد شعبان، محمد عمران، محمد افضل، محمد اکبر اور محمد اصغر شامل ہیں۔

حکام کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت رحم کی اپیلوں کو مسترد کیا۔

محمد شعبان کو تین سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی جب کہ محمد عمران نے گھریلو جھگڑے کے بعد اپنی اہلیہ اور دو بیٹیوں کو ٹوکے مار کر قتل کیا تھا۔

صدر مملکت نے والدین اور چھ بہن بھائیوں سمیت خاندان کے آٹھ افراد کو قتل کرنے کے جرم میں سزا پانے والے محمد افضل کی رحم کی اپیل کی مسترد کی۔

محمد اکبر اور محمد اصغر نامی بھائیوں نے معمولی جھگڑے کے بعد دو افراد کو قتل کیا تھا۔

18:54 18.9.2022

سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض سے ہزاروں افراد متاثر

سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وبائی امراض کے سبب اب تی 12 ہزار افراد کو سانس، سینے اور دمے کے عوارض کے ادویہ فراہم کی گئی ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب متاثرین میں لگ بھگ 20 ہزار افراد جلدی امراض کا شکار ہوئے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ ڈائیریا کے 17 سو جب کہ ملیریا کے لگ بھگ دو ہزار کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمۂ صحت کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں لگ بھگ 25 لاکھ افراد مختلف بیماریوں کا شکار ہو چکے ہیں۔

17:32 18.9.2022

سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں احتجاج

سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں امداد نہ ملنے پر احتجاج اور مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سندھ میں ٹھٹھہ میں سیلاب متاثرین کی ایک بڑی تعداد نے امداد نہ ملنے پر ٹھٹھہ حیدر آباد شاہراہ کو بند کر دیا۔

مظاہرین کا الزام تھا کہ ان کو امداد نہیں مل رہی۔

اسی طرح مقامی میڈیا نے نوشہرو فیروز میں بھی احتجاج کی اطلاع دی۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب متاثرین خیمے فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

اسی طرح بدین میں بھی مظاہرے کیے گئے جہاں سیلاب کا پانی نکالنے کے لیے مقامی کینال میں کٹ لگانے پر تنازع ہے۔ ایک جانب مظاہرین کٹ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں تو دوسری جانب پانی نکالنے کے لیے جلد کٹ لگانے کے لیے مظاہرے ہو رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاج کے دوران تھر کول روڈ کو بھی بلاک کیا گیا۔

17:29 18.9.2022

کراچی کے اسکولوں میں ایک ماہ کے لیے اسمبلی معطل

کراچی ڈویژن کے کمشنر نے ڈینگی وبا کے سبب سندھ کے اسکولوں میں ایک ماہ کے لیے اسمبلی نہ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

احکامات کے مطابق ایک ماہ تک اسکولوں میں فزیکل ٹریننگ (پی ٹی) کی کلاس بھی نہیں ہو گی۔

اس کے ساتھ ساتھ بچوں کو پوری آستین کی قمیض میں اسکول آنے کے لیے کہا گیا ہے۔

انتظامیہ کو پابندی کیا گیا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کے قریب پانی کھڑا ہونے نہ دے جب کہ اسکولوں کے قریب مچھروں کے خاتمے کا اسپرے کیا جائے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG