اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا سیلاب سے متاثرہ بلوچستان اور سندھ کا دورہ
پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے اقوامِ متحدہ کے کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان میں سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبوں بلوچستان اور سندھ کا دورہ کیا ہے۔
سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بار پھر عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ پاکستان کی بھرپور مدد کی جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کا گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے، لیکن اس کے باوجود یہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وہ فوری طور پر کوئی کرشمہ نہیں کر سکتے، لیکن سیلاب زدگان کو یقین دلاتے ہیں کہ اُن کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔
امریکہ نے پاکستان کو مزید دو کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کر دیا
امریکہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے مزید دو کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے جس کے بعد امریکہ کی جانب سے مجموعی امداد کا حجم پانچ کروڑ ڈالر ہو گیا ہے۔
اس سے قبل امریکہ نے پاکستان کے لیے تین کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کیا تھا۔
امریکی امدادی ادارے یو ایس ایڈ کی منتظمہ سمانتھا پاور نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔
یو ایس ایڈ کی منتظمہ سمانتھا پاور کا پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
’پاکستان کو عالمی تعاون درکار ہے‘ وزیراعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان کا دورہ کرنے والے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا دو روزہ دورہ اس انسانی سانحے کے بارے میں دنیا بھر میں آگاہی پھیلانے کے لیے نہایت اہم رہا۔
شہباز شریف کا سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہنا تھا کہ انتونیو گوتریس کی ہمدردی اور قائدانہ خصوصیات نے انہیں متاثر کیا۔
وزیرِ اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو اس چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔