جنوبی افریقہ میں عالمی کپ فٹبال 2010ء کا آغاز ہوا۔ ٹورنامنٹ کے پہلے دِن کھیلے گئے دونوں میچ برابری پر ختم ہوئے۔
سوکرسٹی اسٹیڈیم جوہانسبرگ میں افتتاحی تقریب کے فوری بعد میزبان جنوبی افریقہ اور میکسیکو کے درمیان کھیلا گیامیچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔
نوے ہزار کے لگ بھگ پُرجوش تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرے جوہانسبرگ کے سوکر سٹی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ نے ہوم گراؤنڈ کا بھرپور فائدہ اُٹھاتے ہوئے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن میکسیکن ڈفینڈر نے جنوبی افریقہ کے اٹیک کی کئی خوبصورت کوششیں ناکام بنادیں۔
نہ صرف یہ بلکہ کھیل کے بارہویں منٹ میں میکسیکو کے ڈوس سائنٹوز نے بال کو مخالف کے جال میں نہیں دیا لیکن ریفری نے اس کو آف سائیڈ قرار دے دیا۔
پہلے ہاف میں کھیل بغیر کسی گول کے برابر رہا جبکہ کھیلے کے 55ویں منٹ میں جنوبی افریقہ کے شابا لالہ نے ٹورنامنٹ کا پہلا گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔
میکسیکو کے مارکیونیر نے اس برتری کو 79ویں منٹ میں ختم کیا۔
آخری لمحات میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کو گول کرنے کے لیے دو مواقع ضرور ملے لیکن وہ اس سے فائدہ نہ اُٹھاسکے۔
ادھر کیپ ٹاؤن میں فرانس اور یوروگوائے کے درمیان میچ بھی برابر رہا۔ دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔
ہفتے کو ارجنٹینا کا مقابلہ نائجیریا اور کوریا کا یونان سے ہے۔
جنوبی افریقہ نے اس انٹرنیشنل ایونٹ کے لیے اپنے ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنایا ہے۔نئی سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں۔ نئی پٹریاں بچھائی گئی ہیں اور نئی ٹرانسپورٹ سروسز سروع کی گئی ہیں۔کھلاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں سیکیورٹی اہل کار تعینات کیے گئے ہیں۔
فرانس اور یوروگوائے کے مابین میچ میں بھی کسی جانب سے گول اسکور نہ ہوسکا