رسائی کے لنکس

لیبیا کو انسانی ہمدردی کی امداد کی ضرورت ہے:فرانس


لیبیا کو انسانی ہمدردی کی امداد کی ضرورت ہے:فرانس
لیبیا کو انسانی ہمدردی کی امداد کی ضرورت ہے:فرانس

فرانس حکومت کے ایک ترجمان فرانکوئس باروین نے کہاہے کہ لیبیا میں جاری تشدد سے نمٹنے کے لیے فوجی کارروائی کی بجائے انسانی ہمدردی کی امداد کا طریقہ استعمال کیا جانا چاہیے۔

فرانس کا یہ ردعمل اس امریکی بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں طرابلس کے خلاف طاقت ور بین الاقوامی کارروائی پر زور دیا گیا تھا۔

لیبیا میں صدر معمر قذافی کی برطرفی کے لیے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

واشنگٹن نے پیر کے روز کہاتھا کہ وہ اپنے فوجی جنگی بحری جہاز اور طیارے لیبیا کے قریب بھیج رہا ہے۔ جب کہ برطانیہ شمالی افریقہ کے ا س ملک میں نوفلائی زون قائم کرنے پر زور دے رہاہے۔

فرانس نے منگل کے روز لیبیا کے مشرقی حصے میں، جہاں باغیوں کا قبضہ ہے، دوطیاروں کے ذریعے طبی سازوسامان اور عملہ بھیجا ہے۔

باروین کا کہناہے کہ لیبیا میں حالیہ عوامی بے چینی پر مسٹر قدافی کے ظالمانہ پرتشدد ردعمل سے متاثرہ ہزاروں افراد کے لیے انسانی ہمدردی کی امداد کو ترجیح حاصل ہے۔

ترجمان نے لیبیا کے راہنما کو ایک غیر متوازن شخصیت قرار دیا۔

یورپی یونین نے لیبیا کو ہتھیاروں کی فراہمی روکتے ہوئے ویزوں کے اجرا پر پابندی عائد کردی ہے اور یورپی یونین کے راہنماؤں نے لیبیا کے بحران پر مزید غور کے لیے ایک ہنگامی سربراہ اجلاس بلانے کی تجویز دی ہے۔

XS
SM
MD
LG