رسائی کے لنکس

فرانسیسی صدر کا دورہ عراق


فرانس نے کہا ہے کہ وہ عراق میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خلاف فوجی کارروائی میں امریکہ کی طرف سے بنائے گئے اتحاد میں حصہ لے گا۔

فرانس کے صدر فرانسس اولاں نے جمعہ کو بغداد میں کہا کہ وہ ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جنگجوؤں کے خلاف لڑائی کے لیے عراق کو انسانی اور فوجی مدد پر بات چیت کریں گے۔

فرانسیسی صدر نے اپنے ایک روزہ دورے میں عراق کے صدر فواد معصوم سے بھی ملاقات کی۔

یہ دورہ ایسے وقت ہوا جب آئندہ پیر کو جنگجو گروپ کے مخالفین کا ایک اجلاس پیرس میں ہورہا ہے۔

فرانس نے کہا ہے کہ وہ عراق میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خلاف فوجی کارروائی میں امریکہ کی طرف سے بنائے گئے اتحاد میں حصہ لے گا۔

ان ہی کوششوں کے سلسلے میں فرانسس اولاند آئندہ پیر کو علاقائی اور بین الاقوامی طاقتوں کے ایک اجلاس کی میزبانی کریں گے جس میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جنگجوؤں کے خلاف مربوط کارروائی پر بات چیت کی جائے گی۔

فرانسس اولاں عراق کے خودمختار کرد علاقے کے دارالحکومت اربیل بھی جائیں گے، جس کا مقصد اس علاقے میں رہنے والوں کو امداد کی فراہمی ہے جس میں ٹینٹ اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔

خبر رساں ادارے رائیٹرز نے فرانسیسی صدر کے ایک قریبی ساتھی کے حوالے سے کہا کہ فرانسس اولاں امریکہ کے صدر براک اوباما کی طرف سے ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کے دائرے کو وسیع کرنے کے منصوبے کے اعلان کے بعد اس امر کا اظہار کرنا چاہتے ہیں کہ عراق کے لیے معاونت صرف فوجی مدد تک محدود نہیں۔

پیرس میں ہونے والی کانفرنس میں فرانسیسی حکومت کا محور ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جنگجوؤں کی مالی معاونت اور نئی بھرتیوں کو روکنے کے علاوہ سرحدوں کی نگرانی کے حوالے سے عراق کی فورسز کی تربیت کو بہتر بنانا بھی شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG