رسائی کے لنکس

یوکرین کی لڑائی کو 100دن ہو گئے: کئی محاذوں پر گھمسان کی لڑائی جاری


یوکرینی افواج کے ہمراہ لڑنے والے غیر ملکی رضاکار دستے کے اہلکار لہانسک کے علاقے میں سائیورڈونٹسک شہر کے دفاع میں مدد دیتے ہوئے۔ دو جون 2022ء
یوکرینی افواج کے ہمراہ لڑنے والے غیر ملکی رضاکار دستے کے اہلکار لہانسک کے علاقے میں سائیورڈونٹسک شہر کے دفاع میں مدد دیتے ہوئے۔ دو جون 2022ء

ایسے میں جب یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی بتا رہے ہیں کہ روسی افواج یوکرین کےتقریباً 20 فی صد علاقے پر قابض ہوچکی ہیں، اس لڑائی کو جمعےکو پورے 100 دن ہوگئے ہیں اور اب بھی کئی محاذوں پر گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔

لگزمبرگ کے پارلیمان کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ ''بس یہ سوچیں کہ ایک ہزار کلومیٹر سے زیادہ فاصلے کا علاقہ ہے جس کے اگلے محاذوں پر لگاتار لڑائی ہو رہی ہے''۔ انھوں نے کہا کہ روسی افواج کے زیر کنٹرول یوکرینی علاقہ نیدرلینڈز کے سارے ملک کے رقبے کے مساوی ہے۔

زیلنسکی نے یہ نہیں بتایا کہ 24 فروری سے اب تک روس کتنے علاقے پر قبضے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ سال 2014ء میں روس نے کرائیمیا کے جزیرے پر قبضہ کرلیا تھا اور روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں نے اس وقت بھی مشرقی ڈونباس خطے کے کچھ علاقے پر قبضہ کر لیا تھا، جہاں اُن دنوں قبضے سے پہلے سنگین لڑائی جاری رہی تھی۔

یوکرین نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ اس کی افواج نے ملک کے جنوب میں خراسون کے خطے میں واقع 20 چھوٹے قصبہ جات پر دوبارہ قبضہ حاصل کر لیا ہے۔ دریں اثنیٰ، روسی فوج نے سائیورڈونٹسک پر شدید گولہ باری جاری رکھی ہوئی ہے، جو لہانسک کا علاقہ ہے جو ملک کا مشرقی حصہ ہے، جس آخری کلیدی شہر پر کسی حد تک یوکرین کا کنٹرول باقی ہے۔

امریکہ کو روس کے سائبر حملوں کا خطرہ
please wait

No media source currently available

0:00 0:04:13 0:00

لہانسک کے گورنر سرہی ہاڈائی نے کہا ہے کہ شہر کا تقریباً 70 فی صد رقبہ روس کے کنٹرول میں ہے جب کہ باقی علاقے کی گلیوں میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔

برطانیہ کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روس نے شہر کے زیادہ تر حصے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ وزارت نے بتایا کہ یوکرین کی افواج کا سائیورڈونٹسک کی اہم سڑک پر کنٹرول ہے، جب کہ روس لگاتار مقامی طور پر قابض ہوتا جا رہا ہے، جس کی وجہ مستقل شدید گولہ باری ہے۔

یوکرین کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ کیف کی افواج کو توقع ہے کہ وہ جنوبی یوکرین میں اس علاقے پر دوبارہ قابض ہو جائے گی جو اس قبل ہونے والی لڑائی میں اس کے ہاتھوں سے چلا گیا تھا، ایسے میں جب اس وقت روسی افواج کا زیادہ تر دھیان ڈونباس کے علاقے پر مرکوز ہے۔

لڑائی کے بارے میں یوکرین کے رہنما کی توقعات میں اضافہ اس وقت آیا جب ایک ہی روز قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو 70 کروڑ ڈالر مالیت کی ہتھیاروں کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ،جس پیکیج میں جدید قسم کے راکٹ نظام اور گولہ بارود شامل ہے، تاکہ یوکرین روسی جارحیت کا مقابلہ کر سکے، جس لڑائی کو اب چار ماہ ہوچکے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ یوکرین نے وعدہ کیا ہے کہ وہ یہ راکٹ روسی علاقے کے اندر فائر نہیں کرے گا۔

ایک بیان میں صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ ''یہ نیا پیکیج یوکرین کو ہتھیاروں کی نئی اور بہتر صلاحیت میسر کرے گا، جس میں 'ایچ آئی ایم اے آر ایس' قسم کے جدید راکٹ اور سازو سامان شامل ہے تاکہ روسی پیش قدمی کا مقابلہ کرتے ہوئے یوکرین علاقے کا دفاع کر سکے''۔

زیلنسکی نے معمول کے اپنے روزانہ خطاب میں کہا ہے کہ یوکرین کو دی جانے والی ہتھیاروں کی اس کھیپ کی فہرست میں 'ایچ آئی ایم اے آر ایس' محض ایک ہتھیار ہے لیکن اس کے علاوہ اس امداد میں تین اہم چیزیں شامل ہیں۔

زیلنسکی نے کہا کہ یہ حقیقت کہ یوکرین کے دارالحکومت میں پھر سے سفارت خانے اپنے کام کا آغاز کر رہے ہیں، یہ اس بات کی ضمانت ہے کہ انہیں یوکرین کی فتح کا یقین ہے۔

XS
SM
MD
LG