رسائی کے لنکس

جی ایٹ سربراہ کانفرنس میں افریقی ممالک کے لیڈروں کو شرکت کی دعوت


صدر براک اوباما نے ایتھوپیا، تنزانیہ اور بنین کے راہنماؤں کو اس ماہ امریکہ میں ہونے والے آٹھ بڑے صنعتی ملکوں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

وہائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کیرونی نے کہاہے کہ ایتھوپیا کے وزیر اعظم میلیس زیناوی، گھانا کے صدر جان ملز ، تنزانیہ کے صدر جاکایا ککویٹے اور بنین کے صدر یحیی بونی ، جو افریقی یونین کے موجودہ چیئرمین بھی ہیں، یہ سب شخصیات 19 مئی کو ریاست میری لینڈ میں واقع صدراتی تفریحی مقام کیمپ ڈیوڈ میں خوراک کے تحفظ سے متعلق ہونے والے ایک اجلاس میں شریک ہوں گی۔

دنیا کے بڑے اقتصادی ممالک کی تنظیم جی ایٹ ہر سال اپنا سربراہی اجلاس منعقد کرتی ہے۔ اس تنظیم میں امریکہ، کینیڈا، جاپان، برطانیہ، فرانس ، اٹلی اور روس شامل ہیں۔

میزبان ملک تنظیم کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر اکثر اوقات بعض مخصوص مضوعات پر تفصیلی مذاکرات کے لیے تنظیم سے باہر کے ممالک کے راہنماؤں کو بھی مدعو کرلیتا ہے۔

امریکہ کا کہناہے کہ وہ 2011ء میں قرن افریقہ میں خوراک کا بحران شروع ہونے کے بعد سے اب تک انسانی بھلائی کی سرگرمیوں میں مدد کے لیے ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرچکاہے۔

XS
SM
MD
LG