رسائی کے لنکس

غزہ کی تعمیر نو، امدادی ملکوں کا اجلاس رواں ہفتے طلب


Damas de Blanco protest in Havana, Cuba, March 20, 2016. (V. Macchi / VOA)
Damas de Blanco protest in Havana, Cuba, March 20, 2016. (V. Macchi / VOA)

اِس سلسلے میں، گذشتہ ماہ امریکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ کے تعمیر نو کے کام کے لیے 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی امداد کا پہلے ہی اعلان کر چکا ہے

امریکی وزیر خارجہ جان کیری 12 اکتوبر کو قاہرہ جائیں گے، جہاں وہ مصر کی حکومت کے توسط سے غزہ کی تعمیر نو پر امداد دینے والے ملکوں کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

محکمہٴخارجہ کے ایک اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں یورپی یونین، اقوام متحدہ، عرب لیگ اور دیگر غیرملکی رہنما شریک ہوں گے، جس میں غزہ میں رہنے والے فلسطینیوں کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اعانت کرنے اور تعمیر نو کے کام میں حصہ لینے کا اعلان متوقع ہے۔

اِس سلسلے میں، گذشتہ ماہ امریکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ کے تعمیر نو کے کام کے لیے 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی امداد کا پہلے ہی اعلان کر چکا ہے۔

بعدازاں، فرانسسی وزیر خارجہ فیبے، روسی وزیر خارجہ لاوروف اور دیگر پارٹنرز کے ساتھ ملاقات کے لیے، وہ پیرس جائیں گے۔

پیرس سے امریکی وزیر خارجہ 15 اکتوبر کو آسٹریا کے شہر ویانا پہچیں گے، جہاں وہ ایران کےمتنازع جوہری پروگرام پر ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس سہ فریقی اجلاس میں یورپی یونین کی اعلیٰ ایلچی، لیڈی ایشٹن اور ایران کی طرف سے وزیر خارجہ، ظریف شریک ہوں گے۔

اِس سے قبل، حالیہ دِنوں کے دوران، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی نشست کے دوران، نیویارک میں سہ فریقی ملاقاتیں ہو چکی ہیں، جس میں ایران کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کی قیادت میں ’پلس فائیو‘ کے مذاکرات ہوچکے ہیں۔ 14 اکتوبر کے اجلاس کی تیاری کے سلسلے میں امریکی وفد میں معاون امریکی وزیر ولیم برنز، معاون وزیر وینڈی شرمن اور سینئر مشیر جیک سلیوان شامل ہیں، جو ویانا میں باہمی سطح پر ایران سے ملاقات کریں گے۔

XS
SM
MD
LG