1924:صدر جارج ایچ ڈبلیو بش، بارہ جون کو پریسکوٹ بش اور ڈورتھی والکر بش کے ہاں ریاست میسا چیوسٹس کے شہر ملٹن میں پیدا ہوئے۔
1941: پرل ہاربر پر جاپان کے حملے کے چند ہفتے بعد، صدر بش کی اپنی اہلیہ باربرا پی ارس سے کرسمس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔
1942: جس روز اُن کی عمر اٹھارہ برس ہوئی، صدر بش نے اپنے آپ کو امریکی نیوی میں بھرتی کیلئے پیش کیا۔
1943: نیوی کے سب سے کم عمر کمیشنڈ پائلٹ کا درجہ حاصل کیا۔
1945: جنوری میں چھٹیوں کے دوران باربرا پی ارس سے شادی کر لی، اور ستمبر میں انہوں نے نیوی سے رخصت لے لی۔
1948: یئل یونیورسٹی سے گریجوایشن کی، اور خام تیل کی صنعت میں ملازم ہو کر اپنے خاندان کے ساتھ ریاست ٹیکساس منتقل ہو گئے۔
1952: اشتراک کے ساتھ زپاٹا پیٹرولیم کی بنیاد رکھی۔ اسی سال صدر بش کے والد، پریسکوٹ بش ریاست کونیٹی کٹ سے سینیٹر منتخب ہوئے۔
1962: ہیرس کاؤنٹی ریپبلکن جماعت کے چیئرمین بن گئے۔ اسی برس اُن کے والد سینیٹ سے ریٹائر ہو گئے۔
1964: امریکی سینٹ کے انتخاب میں ناکام ہو گئے۔
1966: امریکی ایوان نمائندگان کا انتخاب جیتا۔ ایک نوآ موز کے طور پر ایوان کی ایک طاقتور ویز اینڈ مینز کمیٹی کی رکنیت کی پیشکش ہو ئی۔
1970: ایوان نمائندگان میں اپنی نشست سے دستبردار ہو کر،سینیٹ کا انتخاب لڑا، لیکن ڈیموکریٹ جماعت کے لوئیڈ بینسٹن سے ہار گئے۔
1971: صدر رچرڈ نکسن نے اِنہیں اقوام متحدہ کیلئے امریکی سفیر مقرر کیا۔
1974: صدر جیرلڈ فورڈ نے انہیں چین میں امریکی لائی زان آفس کا سربراہ مقرر کیا۔
1976: انہیں سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی یعنی سی آئی اے کا ڈائیریکٹر بنایا گیا۔
1980: ریپبلکن جماعت کے امیدوار ہونے کا مقابلہ ہار گئے، لیکن کامیاب امیدوار رونلڈ ریگن نے اپنے ساتھ نائب صدارت کی پیشکش کی۔ ریگن اور بش نے کارٹر اور مونڈیل کو صدارتی انتخاب میں بھاری اکثریت سے شکست دی۔
1981: بطور 43 ویں نائب صدر کا حلف اٹھایا۔
1987: صدارتی امیدوار ہونے کا اعلان کیا۔
1989: امریکہ کے 43 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ بیس دسمبر کو پاناما پر امریکہ نے چڑھائی کر کے، آمر مینوئیل نوریگا کو پکڑ لیا اور اسے امریکہ لے آئے تاکہ اس پر امریکہ میں منشیات اسمگل کرنے کا مقدمہ چلایا جائے۔
1991: امریکہ نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر کویت سے عراقی افواج کو نکالنے کے لئے فوجی کاروائی کا آغاز کیا۔ آپریشن ڈیزرٹ سٹارم کا اغاز فضائیہ اور بحریہ کی جانب سے بمباری کے ساتھ کیا گیا۔ پانچ ہفتوں کے بعد، بری افواج کویت میں داخل ہو گئیں۔ بری کاروائی شروع ہونے کے ٹھیک ایک سو گھنٹوں کے بعد جنگ بندی کا اعلان ہوا۔
1992: صدر بش نے دوبارہ انتخاب کیلئے اپنی نامزدگی کا اعلان کیا۔ نومبر میں انہیں صدر بِل کلنٹن نے شکست دے دی۔
2001: اپنے بیٹے جارج ڈبلیو بش کی بطور 43 ویں امریکی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ تقریباً دو سو برس کے بعد پہلی مرتبہ باپ کے بعد بیٹا صدر بنا۔ اس سے قبل، صدر جان اور صدر جان کوئینسی صدر بنے تھے۔
2011: صدر باراک اوبامہ نے صدر بش کو صدارتی میڈل آف اونر سے نوازا۔ یہ امریکہ کا سب سے بڑا غیر فوجی اعزاز ہے۔
2014: اپنی 90 ویں سالگر پر، اپنی دیرینہ خواہش کو پورا کرتے ہوئے ہوا سے زمین میں جمپ لگایا۔ یہ آٹھویں مرتبہ تھی جب صدر بش نے پیرا شوٹ سے جمپ لگایا تھا۔ اس سے پہلے انہوں نے سن 1980 اور سن 1985 میں اپنی سالگرہ پر ایسا کیا تھا۔