کراچی ... ہالی وڈ میں بدترین ایکٹنگ پر’رس بیری ایوارڈز‘ دئیے جانے کا سلسلہ تو کافی عرصے سے جاری ہے اور یہ ایوارڈز جیتنے والوں میں میڈونا اور سلویسٹراسٹالون جیسے نامی گرامی آرٹسٹ بھی شامل ہیں. لیکن, جناب بالی وڈ اس میدان میں بھی پیچھے نہیں، یہاں بھی ’گولڈن کیلا ایوارڈز‘ جیتنے والوں میں میگا اسٹارز شامل ہیں۔
بھارتی ٹی وی ’سی این این آئی بی این‘ کے مطابق چھ سال قبل بدترین ایکٹنگ پر’گولڈن کیلا ایوارڈز‘ دینے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جو اب بھی جاری ہے اور حیرت انگیز طور پر بہترین اداکاری کی طرح بدترین اداکاری کے لئے ایوارڈز جیتنے والوں میں مقابلہ بڑا سخت رہتا ہے۔
سوناکشی سنہا اور اجے دیوگن نے بری اور خراب ایکٹنگ کا ’گولڈن کیلا ایوارڈ‘ اپنے نام کرلیا۔ انہیں یہ ایوارڈ بالترتیب ’آر راجکمار‘ اور ’ہمت والا‘ میں نبھائے جانے والے کردار پر دیا گیا۔
عامرخان جو اپنی منجھی ہوئی اداکاری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں وہ بھی ’کیلا ایوارڈ ونرز‘ میں شامل ہوگئے۔ دنیا بھر میں دھوم مچانے والی ’دھوم3‘ میں ادا کئے گئے رول پر انہیں ’باورا ہوگیا ہے کہ‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔
’گولڈن کیلا ایوارڈز‘ کے کریٹو ڈائریکٹراننت سنگھ کا کہنا ہے کہ آج کل باکس آفس کلیکشن اور فلم کی کوالٹی میں کوئی ربط، کوئی ناتا نہیں۔ ہمیں پوری امید ہے کہ آنے والے دس سالوں میں لوگ اداکاروں کو باکس آفس کی کمائی کے بجائے اس حوالے سے یاد کریں گے کہ انہوں نے اپنے کیرئیر میں کتنے’کیلا ایوارڈز‘ جیتے تھے۔
عامرخان نے ایک دفعہ کہا تھا کہ انہیں کیلا ایوارڈ اس لئے پسند ہیں کہ ان میں کوئی ہیرا پھیری نہیں ہوتی۔ اب خود کیلا ایوارڈ جیتنے پر پتا نہیں ان کے تاثرات کیا ہوں گے۔
بالی وڈ کے ڈیشنگ ہیرو ادیتیہ رائے کپور بھی بدترین اداکاری میں کسی سے کم نہیں رہے۔ انہوں نے ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ پر بدترین معاون اداکار کا ’گولڈن کیلا ایوارڈ‘ حاصل کیا تو دپیکا پڈکون، جیکلین فرنینڈس اور امیشا پٹیل بدترین معاون اداکارائیں قرار پائیں فلم ’ریس 2‘ کے لئے۔
ایوارڈز کی نوعیت کچھ بھی ہو، لگتا ہے بالی وڈ کی خوبصورت اور بے باک اداکارہ دپیکا پڈکون کو ایک سے زیادہ ایوارڈز جیتنے کی عادت ہوگئی ہے۔ دپیکا کو بدترین تلفظ کا خصوصی ’دارا سنگھ ایوارڈ‘ بھی دیا گیا ان کی فلم ’ چنائی ایکسپریس‘ پر۔
سنجے لیلا بنسالی بھی کیلا حاصل کرنے والوں کا حصہ ہیں۔ وہ ’گولیوں کی راس لیلا۔ رام لیلا‘ کے ڈائریکٹر کے طورپر بدترین ہدایت کار کا گولڈن کیلا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
’دھوم 3‘، ’را ون‘ اور’کرش3‘ سال کی بدترین فلمیں رہیں تو فلم ’بوس‘ کا گانا ’پارٹی آل نائٹ‘ سب سے بدترین اور خراب گانا قرار پایا۔
بالی وڈ میں ہوئے معیاری کام کو سراہنے کے لئے ’اینٹی کیلا ایوارڈز‘ بھی دئیے گئے۔’اینٹی کیلا ایوارڈز‘ سے جن فلموں کو نوازا گیا، ان میں ’صاحب، بیوی اور گینگسٹر ریٹرنز‘، ’گو، گوا، گون‘، ’لنچ باکس‘ اور ’شاہد‘ شامل تھیں۔