گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کراچی واپس پہنچ کر دوبارہ اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے جبکہ منگل کی شب انہوں نے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کی۔ صدر نے اس ملاقات میں گورنر سندھ کو دوبارہ عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد بھی دی۔ ملاقات کراچی میں واقع بلاول ہاوٴس میں ہوئی جسے صدر کی کراچی میں موجود گی کی صورت میں ایوان صدر کا درجہ حاصل ہوتا ہے۔
صدر پاکستان نے امید ظاہر کی کہ گورنر سندھ وفاق کے نمائندے کی حیثیت سے مفاہمتی عمل کو مزید بڑھائیں گے اور صوبے میں قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔صد زرداری کا اس موقع پرکہنا تھا کہ صوبے اور ملک کو بہت سے سنجیدہ چیلنجز کا سامنا ہے اور تمام سیاسی قوتوں کے اتحاد سے ان مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
صدر مملکت نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کو اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالنے کی ہدایات جاری کرنے پرمتحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بھی صدر کا اعتماد حاصل کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
سیاسی کشمکش کا "خوش کن اختتام"
دوسری جانب مبصرین اور سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حالیہ سیاسی کشمکش کا "خوش کن اختتام" ہے۔ بدھ کو کراچی میں کشمیر کی دو نشستوں کے لئے انتخابات ہورہے ہیں ۔ اس حوالے سے یہ خبر گرم ہے کہ پی پی ان نشستوں سے اپنے امیدوار ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار کرالے گی اور یوں یہ دونوں سیٹیں بلاخر ایم کیوایم کی جھولی میں آگریں گی۔
انہی نشستوں پر ایم کیو ایم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان کشیدگی بڑھی تھی ۔ پھر بڑھتے بڑھتے یہ کشیدگی یہاں تک پہنچی کہ متحدہ نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1