رسائی کے لنکس

یونانی حکومت کو نادہندگی کا خطرہ


یونان کے وزیر اعظم لوکس پاپادیموس
یونان کے وزیر اعظم لوکس پاپادیموس

یونانی وزیر اعظم لوکس پاپادیموس اپنی حکومت کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے سیاسی اتحادیوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ امدادی اقتصادی پیکج کی حمایت کریں۔

یونان کے وزیر خزانہ نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اس کے پاس دوسرا اقتصادی منصوبہ پیش کرنے کے لیے صرف اتوار کی شب تک کا وقت ہے۔

اس انتباہ کے تناظر میں مسٹر پاپادیموس نے متعلقہ حکام کا ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے۔

اس سے قبل یورو زون کے وزراء نے یونان کو متنبہ کیا تھا کہ اگر اقتصادی اصلاحات کا ثبوت پیش نا کیا گیا تو وہ اس کو رقوم کی فراہمی بند کر دی جائے گی۔

یونان 32 مالیاتی اداروں سے حاصل کردہ قرضوں کے بوجھ میں 50 فیصد (130 ارب ڈالر) کمی کی کوششیں کر رہا ہے جو تاحال کامیاب نہیں ہو سکی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی وہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے ’آئی ایم ایف‘ اور یورو کرنسی استعمال کرنے والے 16 دوسرے ملکوں سے 169 ارب ڈالر مالیت کے ایک نئے پیکج کی منظوری کا بھی خواہاں ہے۔

XS
SM
MD
LG