رسائی کے لنکس

آخری لمحات میں بیل آؤٹ پر یونان کی نئی تجویز


یونانی حکومت نے 1.8 ارب ڈالر قرضے کی قسط ’آئی ایم ایف‘ کو ادا کرنے سے انکار کے باوجود موجودہ بیل آوٹ کی میعاد گزرنے سے صرف ایک گھنٹا قبل رات کی درمیانی پہر یہ پیشکش سامنے آئی

یونان نے قرض دینے والے بین لااقوامی اداروں کو اس کے موجودہ بیل آوٹ کی معیاد ختم ہونے کے آخری لمحات میں ایک تجویز پیش کی ہے۔ ساتھ ہی، یورپی مالیات کے سربراہ نے ہنگامی ٹیلی فون کانفرنس پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

یونانی حکومت نے 1.8 ارب ڈالر قرضے کی قسط آئی ایم ایف کو ادا کرنے سے انکار کے باوجود موجودہ بیل آوٹ کی معیار گزرنے سے صرف ایک گھنٹا قبل رات کی درمیانی پہر یہ پیشکش سامنے آئی۔

نئی پیشکش انتہائی سرسری نوعیت کی ہے۔ لیکن، وزیر اعظم الیگزس تپارس نے کہا ہے کہ حکومت نے دو سالہ میعاد کے معاہدے کی پیشکش کی ہے، جو ملکی مالی ضروریات کا مکمل احاطہ کرتا ہے، اور ساتھ ساتھ، قرضے کی ریشڈولنگ بھی کرے گا۔

یورو زون کے سربراہ، جیرون ڈی جیسل بلوم نے کہا ہے کہ کرنسی بلاک کے 19 ممالک کے وزرائے خزانہ منگل کو ٹیلی فون کانفرنس کے دوران یونان کی اس تجویز پر تبادلہٴخیال کریں گے۔ تاہم، یہ بات واضح نہیں کہ مالیات کے سربراہ یونان کی تجویز پر کیا ردعمل دیتے ہیں۔

یونان اور اسے قرضہ دینے والےادارے ایک ہفتے تک اس مسئلے پر مذاکرات کرتے رہے ہیں، جو گزشتہ ہفتے اس وقت معطل ہوئی جب وزیر اعظم سپراس نے اتوار کو یونان میں ریفرنڈم کا اعلان کیا، تاکہ عوام کو اس بات کا فیصلہ کرنے دیا جائے کہ قرض دینے والوں کی شرائط تسلیم کی جائیں یا نہیں۔

سپریس نے ’نہیں‘ کا ووٹ دینے کی حمایت کی جس پر یورپی قائدین کہتے ہیں کہ یہ خود کو یورو زون سے الگ کرنے، یونان کا یورپ سے علیحدگی کا عمل ہے۔

منگل کو بھی یونانی بینک اور اس کے اسٹاک مارکیٹ بند رہے۔ اس دوران ملکی معاشی صورتحال غیر یقینی کا شکار ہے۔ یونانی وزیر خزانہ کہتے ہیں کہ ملک بھر میں 1000 بینکوں کو ان لوگوں کو پنشن کی ادائیگی کے لئے کھولا جائے گا، تاکہ وہ ہفتے کے دوران وافر رقم نکال سکیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اُن میں سے اکثر کے پاس اے ٹی ایم کارڈ موجود نہیں ہے۔

یونانی وزیر اعظم سپرئس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ریفرنڈم نتائج کا خیر مقدم کریں گے۔ لیکن، ان کی حکومت نئی اصلاح کو لے کر نہیں چلے گی اور علیحدہ ہوجائے گی۔ قرض دینے والے یورپی ادارےنئے بیل آوٹ پیکج کے عوض یونان کے مالیاتی نظام میں اصلاح کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم سپرئس نےسوموار کو رات گئے شرائط مخالف ریلی کے دوران ایتھنز میں قومی ٹیلی ویژن سے گفتگو کی۔ دنیا بھر کی منی مارکیٹ سوموار کو یونان کی صورتحال پر ہل کر رہ گئی ہے۔ تاہم، منگل کو صورتحال میں کچھ استحکام آیا، یورپی اسٹاک ایکسچنج کا گراف گر رہا ہے، جکہ ایشیا اور امریکہ میں اسٹاک میں تیزی آرہی ہے۔

یونان کے مالی بحران کے بعد، اسٹنڈرڈ اینڈ پوئرز سروس کمپنی نے یونان کی کریڈیٹ ریٹنگ کو بیکار کی سطح سے مزید کمی کردی ہے۔ اور کہا ہے کہ 50 فیصد امکان ہے کہ ملک یورو زون کی 16 سالہ کرنسی کی تاریخ میں پہلا ملک ہوگا جو اس سے باہر نکل گیا ہو۔

یورپی مرکزی بینک کے اعلان کے بعد کہ وہ مزید ایمرجنسی قرضہ نہیں دے گا، یونانی وزیر اعظم نے اتوار کو قومی ٹیلی ویژن آفس پہنچ کر آئندہ چھ دن تک مقامی بینک بند رکھنے اور نقد رقم نکالنے پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG